تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 812
۸۱۲ قائد عمومی مرکز یہ نے بطور مرکزی نمائندہ شرکت کی۔تلاوت ، نظم و عہد کے بعد مکرم میجر صاحب نے خطاب فرمایا۔مجالس کی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا گیا اور مجالس کی خامیوں ، کمزوریوں کی طرف نہایت مؤثر رنگ میں توجہ دلائی گئی۔نیز حضور انور کے تازہ خطبات کا خلاصہ بیان کیا جس میں حضور نے جماعت کی تربیت کا ذکر کرتے ہوئے نماز با جماعت اور عمل صالح کی طرف توجہ دلائی تھی۔اجلاس کی حاضری پینتالیس رہی۔تربیتی اجتماع اوکاڑہ مورخه ۱۹ نومبر ۱۹۸۵ ء کو مجلس اوکاڑہ نے شہر کا ایک اجلاس بعد نماز عشاء کے بعد مکرم مولانا محمد اسماعیل منیر صاحب کی صدارت میں ہوا۔تلاوت قرآن کریم اور نظم کے بعد مکرم امیر صاحب نے اجلاس کی غرض و غایت بیان کی۔مکرم مولانا ملک محمد عبد اللہ صاحب نے نَحْنُ انصار اللہ کے موضوع پر خطاب میں دعوت الی اللہ ، تربیت ، خصوصاً نمازوں کی پابندی کی تلقین کی۔اس کے بعد صدر اجلاس نے دعوت الی اللہ کے موضوع پر خطاب کیا اور اُن ذرائع کی نشاندہی کی جن سے اس کام کو شروع کیا جا سکتا ہے۔سب سے پہلی بات نیت اور عزم کی ضرورت ہے۔دوسری بات دُعا کی ضرورت ہے۔تیسری اہم چیز خدمت خلق ہے۔چوتھی بات دوستوں سے رابطہ اور اُن کو کیسٹ سنانے کی طرف توجہ دلائی۔فوٹوسٹیٹ خبریں اُن تک پہنچانے کی ضرورت و اہمیت بتائی۔آخری بات یہ کہ جماعت کے دوسرے دوستوں سے اُن کا تعارف کرایا جائے۔عملی نمونہ ایسا ہو کہ اُن کو پتہ لگ جائے یا محسوس ہو کہ جماعت احمد یہ عشق رسول کی زندہ مثال ہے۔خطاب کے دوران مختلف حلقوں کے لئے بزم ارشاد کے لئے نگران مقرر کئے گئے۔نیز یہ بھی فیصلہ ہوا کہ ہر حلقہ میں جمعہ کے دن بعد نماز مغرب نصف گھنٹہ کے لئے بزم ارشاد کا اجلاس ہوا کرے جس میں سب داعیان الی اللہ اپنی اپنی رپورٹ سنایا کریں جو مشکلات آئیں ، اُن کو بیان کریں۔تربیتی اجتماع ضلع خوشاب مورخه ۲۱ نومبر ۱۹۸۵ ء کو مکرم مولانا سید عزیز احمد شاہ صاحب کو خوشاب تشریف لے گئے۔مکرم عبدالرشید غنی صاحب قائد مال مرکز یہ مورخہ ۲۲ نومبر کو وہاں پہنچے۔ضلع خوشاب کی اُنہیں مجالس میں سے پندرہ مجالس کے نمائندے حاضر تھے۔ہر مجلس کے نمائندے سے پہلے انفرادی طور پر جائزہ لیا گیا اور انہیں ہدایات دی گئیں۔پھر مجلس سوال و جواب ہوئی۔جوابات مکرم مولانا سید عزیز احمد صاحب نے دیئے۔دوره و اجتماع ضلع قصور ۲۲ نومبر ۱۹۸۵ء کو اجتماع کے لئے مرکز سے مکرم مولانا مبشر احمد کاہلوں صاحب اور مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب تشریف لے گئے تحصیل چونیاں کے علاوہ زعماء کا اجلاس ہوا۔آٹھ میں سے سات زعماء حاضر ہوئے۔پتوکی میں سیرت النبی کا جلسہ ہوا۔حاضری ستاون رہی۔مجلس جوڑہ سیال میں ایک سوال و جواب کی