تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 813
۸۱۳ مجلس کا انعقاد کیا۔حاضری ہیں رہی۔تین غیر از جماعت احباب بھی شامل ہوئے۔اشاعت دو ورقه بابت نماز و تربیت شعبہ اشاعت مجلس انصاراللہ کراچی نے حضرت خلیفہ امسیح الرابع کے خطبہ جعہ بابت اقامت نماز وتر بیت میں سے اہم ترین پوائنٹس پر مشتمل ایک ورقہ شائع کیا۔اس پر خوشنودی کا اظہار فرماتے ہوئے حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے ۲۷ نومبر ۱۹۸۵ء مکرم امیر صاحب کراچی کولکھا: و مجلس انصاراللہ ضلع کراچی کے شعبہ اشاعت نے خطبہ جمعہ بابت اقامت نماز وتربیت کے پوائنٹس پر جو ایک ورقہ شائع کیا ہے، بہت پسند آیا ہے۔جزاکم اللہ تعالیٰ احسن الجزاء۔اللہ تعالیٰ آپ سب کی مساعی اور حسنِ عمل میں برکت دے اور اپنے لا زوال فضلوں سے نوازے۔تمام احباب کو میرا محبت بھر اسلام کہہ دیں۔“ مجلس مذاکر و فیصل آباد ۱۱ دسمبر ۱۹۸۵ء کوحلقہ مسلم پارک فیصل آباد میں ایک مجلس مذاکرہ ہوئی جس میں پینتیس مہمان شریک ہوئے۔دو گھنٹے تک تبادلہ خیالات ہوا۔مکرم مولا نا مبشر احمد صاحب کا ہلوں نے شرکت کی۔تربیتی اجتماع عنایت پور بھٹیاں ضلع جھنگ مورخه ۱۳ دسمبر ۱۹۸۵ ء کو حلقہ عنایت پور بھٹیاں کے اجلاس میں نائب قائد تحریک جدید مکرم مولا نا مبشر احمد صاحب کا اہلوں اور جامعہ احمدیہ کے غیر ملکی طلباء نے شرکت کی اور رابطہ مہم کے تحت اردگرد کے ماحول کے تقریباً سات نواحی گاؤں میں پیغام حق پہنچایا گیا۔علاوہ ازیں مقامی احمدی احباب نے بھی کثرت سے پروگرام میں شرکت کی۔اس کے ذریعہ جہاں احباب میں نمایاں بیداری پیدا ہوئی وہاں غیر از جماعت احباب پر بھی اچھا اثر ہوا۔کل پانچ اجلاسات منعقد کئے گئے۔تین اجلاسات عنایت پور بھٹیاں اور دو اجلاس جل بھٹیاں میں ہوئے۔پہلے اجلاس میں پانچ غیر ملکی طلباء اور نائب قائد تحریک جدید نے تقاریر کیں۔یہاں پر مردوں کی تعداد ایک سو پچاسی اور عورتوں کی تعدا دستاسی تھی۔اس میں سو سے زائد غیر از جماعت تھے اور علاقہ کے بااثر لوگ بھی شامل تھے۔دوسرا اجلاس رات سات بجے شروع سے تقریبا دس بجے تک جاری رہا۔اس پروگرام میں تین غیر ملکی طلباء اور مولانا مبشر احمد صاحب کاہلوں نے مولوی منظور احمد چنیوٹی کی تقریر کا جواب دیا۔اس پروگرام میں غیر از جماعت بھی شامل تھے۔تیسرا اجلاس رات دس بجے سے گیارہ بجے تک رہا۔مکرم مبشر کاہلوں صاحب نے وفات مسیح اور ختم نبوت کے موضوع پر تقریر کی۔اس اجلاس میں سو سے زائد احمد یوں اور ساٹھ سے زائد غیر از جماعت نے شرکت کی۔