تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 791 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 791

۷۹۱ عملی جامہ پہنانے کی کی طرف توجہ دلائی۔انصار کو اسناد تقسیم کی گئیں۔آخر میں صد را جلاس نے اجتماعی دعا کروائی اور اس طرح سوا چار بجے یہ اجلاس اختتام پذیر ہوا۔اجلاس کے بعد زعماء ، زعماء اعلیٰ اور مجلس عاملہ ضلع لا ہور کا ایک مشترکہ اجلاس مرکزی نمائندہ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں مختلف امور و مسائل پر مفید تبادلہ خیال ہوا۔اجلاس عام ماڈل ٹاؤن لاہور ١٩٨٣ء مورخه ۲۳ / جنوری ۱۹۸۳ء بروز اتوار کو بعد نماز مغرب مسجد احمدیہ آصف بلاک ( نز د وحدت کالونی ) میں ایک اجلاس مکرم مولوی محمد اسماعیل صاحب میر قائد اصلاح وارشا دمرکزیہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔سب سے پہلے حضرت خلیفہ اصیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی تقریر کا ٹیپ سنایا گیا جس میں حضور نے اس خواہش کا اظہار فرمایا تھا کہ جہاں جہاں ابھی جماعت احمدیہ قائم نہیں ہوئی وہاں تبلیغ کے ذریعہ ہر ناصر احمدیت کا پودا لگائے۔اس کے بعد مکرم مولوی محمد اسماعیل صاحب منیر نے یورپ کے مختلف ممالک کے مشنز کی سرگرمیوں پر مشتمل سلائیڈز دکھا ئیں۔یہ پروگرام چھوٹوں اور بڑوں نے انتہائی دلچسپی کے ساتھ دیکھا۔بعدہ مجلس سوال و جواب شروع ہوئی جو قریباً پون گھنٹہ تک جاری رہی۔سوالات کے جوابات مکرم مولوی برکت اللہ صاحب محمود مربی سلسلہ نے دیئے۔اس کے بعد صد را جلاس مکرم مولوی محمد اسماعیل صاحب منیر نے انصار کو داعی الی اللہ کی ذمہ داری کی طرف توجہ دلائی۔آخر میں ناظم ضلع لاہور مکرم عبد اللطیف صاحب ستکو ہی نے احباب سے خطاب فرمایا اور بعد دعایہ کامیاب اجلاس اختتام پذیر ہوا۔اس اجلاس میں پچاس انصار، پینتیس خدام تمہیں اطفال اور پندرہ دیگر احباب شرکت فرمائی۔1 تقریب شکرانہ مارٹن روڈ کراچی مورخه ۳۱ جنوری ۱۹۸۳ء کو بیت احمد یہ مارٹن روڈ کراچی میں مرکزی مقابلہ بین الاضلاع میں ضلع کراچی کے اول آنے پر اور مرکزی مقابلہ بین المجالس میں مجلس مارٹن روڈ کے دوم آنے پر ایک تقریب شکرانہ منعقد ہوئی۔جس کی صدارت مکرم مرزا عبدالرحیم بیگ نائب امیر جماعت احمدیہ کراچی نے فرمائی۔تلاوت و نظم کے بعد مکرم نعیم احمد خان صاحب ناظم ضلع اور مکرم چوہدری محمود احمد صاحب زعیم اعلیٰ مارٹن روڈ نے اور آخر میں صدر جلسہ نے خطاب فرمایا۔کار کردگی ضلع لاہور ۱۹۸۳ء میں لاہور شہر کی مندرجہ ذیل پانچ شہری مجالس تھیں۔اسلامیہ پارک ، دارالذکر، دہلی گیٹ ، مغلپورہ ، ماڈل ٹاؤن۔دارالذکر میں نظامت ضلع کا نیا دفتر فروری ۱۹۸۳ء میں قائم کیا گیا۔دو ہزار کی تعداد میں نماز مترجم اور کتاب سنگم، چھپوائی گئیں۔