تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 776
مکرم چوہدری ظفر اللہ صاحب، کمانڈربی ایل رحمان صاحب، مکرم کرنل شریف احمد صاحب ، مکرم چوہدری صغیر احمد صاحب چیمہ اور مکرم عبد الباسط صاحب نے اپنے عملی تعاون سے توسیع کو کا میاب بنایا۔(۳) ۱۹۸۳ء میں کراچی سے ۸۵۰ سے زائد خریداران میسر آئے۔(۷) (۴) ۲۲ ۲۳ جنوری ۱۹۸۴ء کومرکزی وفد کے دورہ فیصل آباد کے موقع پر ۱۸۵ خریدار بنے۔﴿۸﴾ (۵) علاقہ ملتان سے مارچ اپریل ۱۹۸۴ء میں دوسو سے زائد خریدار مہیا ہوئے۔(1) جلسہ سالانہ انگلستان ۱۹۹۰ ء کے موقع پر مکرم چوہدری محمد ابراہیم صاحب مینیجر ماہنامہ انصار اللہ نے اپنے قیام کے دوران توسیع اشاعت کے لئے کوشش کی تو انگلستان کے خریداروں کی تعداد دوسو تک پہنچ گئی۔(۷) سال ۱۹۹۳ء میں مجلس ربوہ کے منتظم اشاعت مکرم ملک محمد اعظم صاحب نے اپنی مثالی کارکردگی سے اشاعت بڑھائی۔سال ۱۹۹۲ء میں کل خریدار چار سو انیس تھے جو ۱۹۹۳ء میں ایک ہزار چارسو اٹھائیس تک پہنچ گئے۔اس طرح ربوہ کے پچپن فیصد انصار کو خریدار بنایا گیا۔مندرجہ ذیل حلقہ جات نے خصوصی مساعی دکھائی: دار الصدر غربی قمر، دار الصدر غربی لطیف، دار الصدر شمالی، دارالصدر جنوبی ، دارالفضل، گول بازار، باب الا بواب، بیوت الحمد، دارالیمن غربی، دار الفتوح، دار الرحمت وسطی ، دارالعلوم غربی صادق، دار العلوم غربی خلیل، دار العلوم غربی ،ثناء، دارالعلوم ،وسطی، چھنیاں، دار النصر غربی الف ، دار النصر وسطی ، دارالشکر ، نصرت آباد دار الرحمت شرقی ب۔(۱۰) رسالہ کی اشاعت ۱۹۸۲ء کے آغاز میں ماہنامہ انصار اللہ کی اشاعت تین ہزار دو سوتھی جو اللہ تعالیٰ کے فضل سے دسمبر ۱۹۹۹ء میں آٹھ ہزار چارسو ہو گئی۔ماہنامہ انصارالله سال به سال گوشواره سال ١٩٨٢ء ١٩٨٣ء ۱۹۸۴ء ۱۹۸۵ء ١٩٨٦ء ۱۹۸۷ء ١٩٨٨ء تعدا دسر کولیشن وصول شده چنده ۵۹۰۰۷ ۳۲۰۰ ۹۰۵۸۴ ۵۲۰۰ ۹۳۵۲۰ ۵۱۰۰ ۱۲۶۸۳۰ ۵۵۰۰ ۱۳۷۹۰۳ ۴۹۰۰ ۵۲۵۰ ۱۴۴۱۵۰ ۵۷۵۰