تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 777 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 777

سال تعدا د سر کولیشن وصول شده چنده ١٩٨٩ء ١٩٩٠ء ١٩٩١ء ١٩٩٢ء ١٩٩٣ء ١٩٩٤ء ۱۹۹۵ء ١٩٩٦ء ١٩٩٧ء ١٩٩٨ء ١٩٩٩ء ۵۴۰۰ ۵۴۵۰ ۲۴۵۱۱۷ ۵۸۰۰ ۶۱۰۰ ۲۹۳۳۲۴ ۷۱۵۰ ۷۱۵۰ ۴۷۹۰۱۸ ۷۰۵۰ ۷۲۲۳۸۰ ۷۲۰۰ ۵۲۳۷۵۲ ۷۴۵۰ ۶۴۴۲۶۱ ۸۱۰۰ ۷۳۶۳۶۷ ۸۴۰۰ ۲۹۰۸۸۲ حضرت خلیفہ مسیح الرابع کا توسیع اشاعت پر اظہار خوشنودی سید نا حضرت خلیفہ امسیح الرابع ” نے اپنے خطاب بر موقعہ جلسہ سالانہ ۲۷ دسمبر ۱۹۸۲ء میں ماہنامہ انصار اللہ کے متعلق ارشاد فرمایا: ”ماہنامہ انصار اللہ کی اشاعت میں چند سال سے نمایاں اضافہ ہوا ہے۔چند سال پہلے اس کی اشاعت ایک ہزار آٹھ سوتھی اور امسال اس کی اشاعت چار ہزار ہے یعنی الفضل 11 کے برابر۔“ یہ امر قابل ذکر ہے کہ حضور نے جب یہ ارشاد فرمایا ، تو اُس وقت دراصل ماہنامہ کی تعداد اشاعت تین ہزار دو سو تھی۔خدا تعالیٰ نے اپنے خلیفہ برحق کی زبانِ مبارک سے نکلا ہوا بابرکت جملہ اس طرح پورا فرمایا کہ ماہ اپریل ۱۹۸۳ء میں جو رسالہ چھپا اسکی تعداد چار ہزار چار سو تھی۔صدر محترم نے جب اس خوشکن امر کی اطلاع حضور انور کی خدمت میں دی تو حضور نے مورخہ ۲ اپریل ۱۹۸۳ء کو اپنی قلم مبارک سے تحریر فرمایا: الحمد لله۔اللهم زد فزد۔خدا کرے اتنا معیاری ہو کہ جو ایک دفعہ خریدار بن جائے پھر زندگی بھر چمٹا ر ہے۔اس لحاظ سے ابھی کافی گنجائش ہے۔“ 66