تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 762
اقدس مسیح موعود علیہ السلام اور خلفاء عظام کی تصاویر بھی رسالہ کی زینت ہیں۔اس کے علاوہ ۱۹۴۰ء سے لے کر ۱۹۸۹ ء کے صدران محترم انصار اللہ کے نام بمعہ تصاویر بھی شمارہ میں شامل ہیں۔سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کا ایمان افروز پیغام اس خاص نمبر کی زینت ہے۔اس خاص نمبر میں آیات قرآن کریم ، حدیث ، تبرکات اور اداریہ کے علاوہ درج ذیل مضامین شامل اشاعت ہوئے : سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم - ( مکرم عبدالسمیع خان صاحب)، جماعت احمدیہ اور خدمت قرآن۔( مکرم خواجہ ایاز احمد صاحب)، حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ کا پیدا کردہ اخلاقی و روحانی انقلاب۔مکرم حافظ مظفر احمد صاحب)، حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ کے فکر انگیز علمی کارنامے۔( مکرم اخوند فیاض احمد صاحب)، حضرت صوفی احمد جان صاحب کا مختصر تعارف ( مکرم شیخ نوراحمد صاحب منیر )، پٹاں تے ہتھ مارے۔سيرة وسوانح: حضرت مولاناسید سرور شاہ صاحب ( مکرم نصر اللہ خان ناصر صاحب)، حضرت بھائی عبدالرحیم صاحب ( مکرم ملک صلاح الدین صاحب ایم اے ) ، شہدائے احمدیت۔( مکرم یوسف سہیل شوق صاحب ) تاریخ جماعتہائے ہندوستان بعد از تقسیم۔( مکرم مولانا بشیر احمد صاحب دہلوی )۔ایں سعادت بزور باز و نیست۔حضرت خلیفہ اسیح الرابع کا ایک پُر لطف خطبہ جس میں رواں صدی میں ہونے والی پہلی پیدائش، نکاح، بیعت اور جنازہ کے متعلق معلومات ہیں۔تجدید عہد ارادت مجلس عاملہ انصار اللہ مرکز یہ حصہ انگریزی پیغام حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی تفصیل تراجم ، جس میں جماعت احمدیہ کی طرف سے کئے جانے والے قرآن شریف اور منتخب احادیث کے مختلف زبانوں میں تراجم کی تفصیل شامل ہے۔اس کے علاوہ خدام احمدیت“ کے عنوان سے منظوم ترانہ بھی شامل اشاعت ہے۔صد سالہ جشن تشکر نمبر (۲) مارچ ۱۹۹۰ء کا شمارہ بھی صد سالہ جشن تشکر نمبر ۲ کے طور پر شائع ہوا جس کے ایڈیٹر مکرم مرزا محمد الدین ناز صاحب تھے۔۔شمارہ ہذا کے کل اردو صفحات ایک سو بیالیس اور انگریزی صفحات دس ہیں۔تبرکات کے عنوان سے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام اور خلفاء عظام کے عکس تحریرات بھی شامل اشاعت ہیں۔تصاویر کے نوصفحات ہیں جن میں ہیں تصاویر شائع کی گئی ہیں۔اس خصوصی نمبر میں اداریہ تبرکات ، امام الکلام، عربی منظوم کلام ، فارسی منظوم کلام کے علاوہ درج ذیل مضامین شامل اشاعت کئے گئے : سیرت و فضائل سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم۔حضرت مسیح موعود۔اپنے آقا کے نقش قدم پر ( مکرم عبدالسمیع خان صاحب )۔لدھیانہ۔