تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 740 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 740

۷۴۰ تعلیمی پروگرام برائے مجالس بیرون ۱۹۸۲ء تا ۱۹۸۹ء مجالس بیرون کے لئے تعلیمی پروگرام تیار کیا گیا۔اس کے بعد چونکہ سیدنا حضرت خلیفۃ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے مجالس بیرون پاکستان میں ذیلی تنظیموں کا نظام پاکستان سے الگ مقرر فرما دیا تھا لہذا اس کے بعد ہر ملک اپنا نصاب خود ترتیب دینے کا ذمہ دار ٹھہرا۔۱۹۸۹ ء تک مجالس بیرون کے لئے جو تعلیمی نصاب مقرر کیا جاتارہا، درج ذیل ہے۔(۱) نماز با ترجمه (۲) ترجمه قرآن کریم (۳) کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام (۴) دینی معلومات کا بنیادی نصاب (۵) قرآن مجید کے بعض حصے حفظ کرنا مجالس بیرون کے لئے امتحانات کا پروگرام بھی تشکیل دیا جاتا رہا۔مقابلہ دینی معلومات برائے اطفال الاحمدیہ احمدی بچوں میں دینی معلومات کا ذوق و شوق پیدا کرنے کی غرض سے سالانہ اجتماع اطفال الاحمدیہ کے موقعہ پر ایک زبانی امتحان لیا جاتا رہا جس میں اول اور دوم آنے والے اطفال کو انعامات اور سندات دی جاتی رہیں۔اطفال کے لئے وظائف اور انعامات کے سلسلہ کا آغاز ۱۹۵۶ء میں ہو ا تھا۔مقابلے کے اس امتحان کا نصاب درج ذیل ہے۔(۱) ترجمہ نماز (۲) قرآن مجید کے بعض حصے حفظ کرنا (۳) اسلام کے بنیادی عقائد (۴) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ کے مختصر حالات (۵) خلفائے راشدین کے مختصر حالات زندگی (۶) سلسلہ عالیہ احمدیہ کی مختصر تاریخ اور احمدیت کی امتیازی شان (۷) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حالات زندگی (۸) خلفاء حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مختصر حالات زندگی اور ان کی جاری فرمودہ تحریکات (۹) در تین اور کلام محمود سے بعض اشعار حفظ کرنا۔