تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 714 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 714

۷۱۴ صدر محترم خود مناسب اور موزوں افراد پر مشتمل ایک کمیٹی مقرر فرما دیں۔اس کمیٹی کے ممبران کی تعداد کے بارہ میں بھی فیصلہ صدر مجلس کی صوابدید پر منحصر ہوگا۔“ تمام ابتدائی مراحل طے کرنے کے بعد صدر محترم نے انہیں اراکین پر مشتمل دستور کمیٹی قائم فرمائی جس کے اجلاسات اور سفارشات کی مفصل رپورٹ تاریخ مجلس انصار اللہ جلد دوم میں آچکی ہے۔اس کا پہلا اجلاس ۲۵ دسمبر ۱۹۸۱ء کو منعقد ہوا۔دستور کمیٹی کا آخری اجلاس مورخہ ۲۷ مئی ۱۹۸۲ ء بش رات آٹھ بجے گیسٹ ہاؤس انصار اللہ مرکز یہ میں منعقد کیا گیا جس میں شریک اراکین دستور کمیٹی نے مجوزہ دستور اساسی کو متفقہ طور پر آخری شکل دی اور اپنے اپنے دستخط ثبت کر کے صدر محترم کی خدمت میں پیش کر دیا۔دستور کمیٹی کے پہلے اجلاس اور آخری اجلاس کے درمیانی عرصہ یعنی پانچ ماہ کے دوران مجموعی طور پر ستاون گھنٹے تک کمیٹی کے اجلاسات ( در کنگ سیشن ) منعقد ہوئے۔اس سارے عرصہ کے دوران اراکین نے نہایت ذمہ داری اور پورے انہاک ، توجہ اور محنت کے ساتھ اس اہم فریضہ کو سر انجام دیا۔رپورٹ دستور کمیٹی کے خصوصی نکات ۱- مجوزہ دستور اساسی میں قاعدہ نمبروں کی ترتیب نو قائم کی گئی اور قواعد میں تسلسل قائم رکھنے کے لئے مختلف عنوانات اور عہدوں سے متعلق تمام قواعد یک جا کر دیئے گئے۔۲- جہاں زبان کے لحاظ سے ستم یا ابہام محسوس ہوا، اسے دُور کرنے کی کوشش کی گئی۔بعض قواعد میں حک واضافہ کیا گیا۔کمیٹی نے کوشش کی کہ ممکن حد تک دستور اساسی میں کم از کم تبدیلی کی جائے البتہ بدلتے ہوئے حالات کے تقاضوں سے مطابقت پیدا کرنے کے لئے کچھ نئے قواعد اور چند ایک بنیادی تبدیلیوں کی سفارش کی گئی۔۳۔رپورٹ میں دو کالم بنائے گئے۔پہلے کالم میں مجوزہ دستور اساسی کے قواعد درج کئے گئے۔ان قواعد کے سامنے دوسرے کالم میں موجود دستور اساسی کے متعلقہ قواعد کا حوالہ نمبر درج کیا گیا نیز حسب ضرورت وضاحتی نوٹ بھی درج کر دیا گیا تا موازنہ و مقابلہ میں آسانی رہے۔۴۔مجوزہ دستور اساسی کے آغاز میں عنوانات کی فہرست بھی تیار کی گئی۔کمیٹی کی تجویز تھی کہ یہ فہرست بھی دستور کے ساتھ شائع کی جائے تا متعلقہ قواعد کی طرف فوری راہنمائی ممکن ہو۔موجودہ دستور اساسی میں بنیادی تبدیلیوں اور نئے قواعد کو ایک چارٹ کی شکل میں درج کر دیا گیا جس سے ان سفارشات کی نوعیت سمجھنے اور موازنہ کرنے میں سہولت پیدا ہوگئی۔-۵ مجوزہ دستور کے قابل ذکر قواعد مجوزہ دستور اساسی میں بنیادی تبدیلیاں کرتے ہوئے جو نئے قواعد تجویز کئے گئے ، ان کا مختصر اذکر کیا جاتا ہے۔۱- مجالس عاملہ مرکز بیہ، ملک ، علاقہ ضلع ، مقام وحلقہ میں آڈیٹر کا عہدہ شامل کیا گیا۔