تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 708 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 708

2۔1 - 1+ 11- حسب ارشاد حضور مجلس عاملہ کا اجلاس ہر ماہ قیام نماز کے بارہ میں منعقد کیا جائے۔۱۱- جہاں تک نماز کا ترجمہ نہ جاننے کا تعلق ہے۔جو انصار نماز کا ترجمہ جانتے ہیں ان کو اپنے اہل وعیال کے نماز کا ترجمہ سکھانے کا ذمہ دار بنایا جائے اور جو انصار ترجمہ نماز نہیں جانتے ان کو فرد فر د تر جمہ جاننے والوں کے سپرد کر کے اور کلاسز لگا کر ترجمہ نما ز سکھایا جائے۔۱۲ - مرکز سےنماز مترجم مہیا کی جائے اور چارٹس کی صورت میں نماز کاترجمہ گھروں میں لگانے کے لئے مہیا کیا جائے۔سفارش صدر مجلس : شوری کی سفارش سے اتفاق ہے۔تجویز نمبر ۲: حضرت خلیفتہ المسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے خطبات مورخہ ۴ جولائی اورا جولائی ۱۹۹۷ء میں ہر فرد کو روزانہ تلاوت قرآن کریم کرنے اور اس کا ترجمہ پڑھنے اور قرآن کریم کا عرفان حاصل کرنے کی طرف توجہ دلائی ہے۔مجلس شوری سے درخواست ہے کہ حضور کے اس ارشاد کی تعمیل میں لائحہ عمل تجویز کرے۔سفارش شوری : ۱- تلاوت قرآن کریم کی اہمیت کے بارہ میں قرآن کریم کی آیات، احادیث ، ارشادات حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کے خطبہ کے اقتباسات شائع کر کے گھروں میں پہنچائے جائیں۔مجالس ناظرہ اور باترجمہ قرآن کریم جاننے والوں کا با قاعدہ جائزہ لیں اور نہ جاننے والوں کی لسٹیں تیار کریں۔اور ناظرہ نہ جاننے والوں کو ناظرہ سکھانے کے لئے جاننے والوں کے سپر د کر یں اور جہاں ضرورت ہونا ظرہ قرآن کریم کی کلاسز جاری کی جائیں۔-٢ - - اجلاسات عام میں تلاوت قرآن کریم کا ترجمہ سیکھنے کی طرف توجہ دلائی جائے۔گھروں میں انصار صبح اونچی آواز سے خود تلاوت کیا کریں اور اپنا عملی نمونہ قائم کریں اور اہل وعیال کو بھی تلقین کریں کہ وہ تلاوت اور ساتھ ترجمہ بھی پڑھیں۔۵- مجالس تعلیم القرآن کلاس کا اجراء کریں جس میں صحت تلفظ کے ساتھ ناظرہ اور باترجمہ قرآن کریم پڑھایا جائے۔حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کی M۔T۔A پر ترجمہ القرآن کلاس میں تمام انصار کے مع اہل و عیال با قاعدگی سے -4 شامل ہونے کے لئے مجالس بھر پور کوشش کریں۔-۷- مجالس کوشش کریں کہ گھروں میں فیملی ترجمہ قرآن کریم کی کلاسز جاری ہوں۔۸- قرآن کریم کی تلاوت اور ترجمہ سیکھنے اور قرآن کریم کا عرفان حاصل کرنے کے بارہ میں سیمینا ر بھی منعقد کئے جائیں۔۹ - حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور آپ کے خلفاء کی تفاسیر کے مطالعہ کی طرف توجہ دلائی جائے۔مرکز کی طرف سے ترجمہ والے قرآن کریم کو قیمتاً مہیا کرنے کے لئے اہتمام کیا جائے۔- 1+ سفارش صدر مجلس شوری کی سفارش سے اتفاق ہے۔تجویز نمبر ۳: چندہ اشاعت لٹریچر اس وقت کم از کم پانچ روپے ہے۔اسے بڑھا کر دس روپے کر دیا جائے۔