تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 707
میزان ۶۳۸۰۰۰۰ L•L سالانہ اجتماع اشاعت لٹریچر اخراجات گیسٹ ہاؤس سائر ماہنامہ انصار الله میزان ۲۰۰۰۰۰ ۳۰۰۰۰۰ ۵۸۰۰۰۰ ۶۳۸۰۰۰۰ سفارش صدر مجلس مجلس شوری سے اتفاق ہے۔فیصلہ حضرت خلیفہ اسی : تمام سفارشات منظور ہیں ( بحوالہ خط حضرت خلیفہ امسیح الرابع ۹۶-۱۲-۲۱) ۱۹۹۷ء تجویز نمبر : حضرت خلیفہ امسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے خطبات میں قیام نماز کی طرف خصوصی توجہ دلائی ہے۔مجلس شوریٰ سے درخواست ہے کہ اس سلسلہ میں مؤثر لائحہ عمل تجویز کرے۔سفارش شوری: ۱- قیام نماز کے بارہ میں حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے خطبات شائع کر کے گھر گھر پہنچائے جائیں۔نیز حضور کے خطبات کے اقتباسات رسالہ انصار اللہ میں اور ورقہ دو ورقہ کی صورت میں شائع کر کے مجالس کو مسلسل بھجوائے جاتے رہیں۔۲- سائقین کے نظام کو مضبوط کیا جائے اور اس کو قیام نماز کے لیے زیادہ مؤثر بنایا جائے۔۳ - جہاں نماز کے سنٹر ز نہیں ہیں۔جائزہ لے کر وہاں نظام جماعت کی اجازت سے نماز کے سنٹرز قائم کئے جائیں جو گھروں کے قریب ہوں اور حتی الوسع سنٹرز میں پانچوں نمازوں کا اہتمام ہو۔-۴- انصار کو تحریک کی جائے کہ خود نمازوں کی پابندی کریں اور اپنے اہلِ خانہ کی نمازوں کے نگران بن جائیں۔اور انصار سے ان کے اہل وعیال کے نمازوں پر کار بند ہونے کی رپورٹ لی جائے۔۵- نمازوں کی حاضری کا ریکارڈ رکھا جائے۔اور نمازوں میں سست انصار کے ساتھ مناسب دوست مقرر کئے جائیں جو انفرادی رابطہ قائم کر کے پیار محبت سے سمجھا ئیں۔۶ - مرکز ضلعی اور مقامی نظام کی طرف سے مجالس میں نماز با جماعت کے لئے معائنہ کا انتظام بھی کیا جائے۔جو بیوت الحمد اور مراکز نماز پر حاوی ہو۔اور ہر ناصر سر براہ کنبہ سے اس کے اہل وعیال کے بارے میں رپورٹ لی جائے۔ے۔ہر سہ ماہی میں ایک عشرہ قیام نماز کا اہتمام کیا جائے۔نماز جمعہ میں حاضری کے لئے خاص اہتمام کیا جائے۔۹ - مقامی عاملہ کے اجلاس میں ست انصار کی فہرست بصیغہ راز پیش ہو اور ان کی بیداری کے لئے مناسب انتظام کئے جائیں۔