تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 706
رابطہ کریں اور ساتھ ہی ان کی تعلیم و تربیت کا فریضہ بھی ادا کریں۔سفارش صدر مجلس: مجلس شوری کی سفارش سے اتفاق ہے۔تجویز نمبر ( قیادت عمومی): مقابلہ حسن کارکردگی کے موقع پر نہ صرف پہلے نمبر پر آنے والی مجلس کو علم انعامی عطاء کیا جائے۔بلکہ دوسری مجالس کو جو اس فہرست میں شامل ہوں کو بھی سندات امتیاز عطاء کی جائیں۔نیز سندات اوّل، دوم، سوم والی مجالس کو تقسیم اعزازات کے موقع پر ہی دی جانی چاہئیں۔( زعامت علیاء مجلس دار احمد فیصل آباد ) سفارش شوری : شوری نے کثرت رائے سے اس تجویز کو منظور کئے جانے کی سفارش کی ہے۔یعنی پہلی دس مجالس جن کے ناموں کا اعلان کیا جاتا ہے ، ان کو سندات بھی دی جائیں اور پہلی تین مجالس کو تقسیم اعزازات کے موقع پرسندات دی جائیں۔سفارش صدر مجلس مجلس شوری کی سفارش سے اتفاق ہے تجویز نمبر ۳: دستور اساسی کے قاعدہ نمبر ۱۷ میں مجلس عاملہ علاقہ ضلع کے عہد یداران کو ناظم کے بعد نائب ناظمین کے نام دیے جائیں جیسے کہ نائب ناظم صف دوم۔نائب ناظم عمومی ، نائب ناظم تعلیم علی ھذا القیاس۔ان نائب ناظمین کے ناموں سے یہ تاثر ملتا ہے گویا ان شعبہ جات کے ناظمین بھی ہیں حالانکہ ایسا نہیں ہے اس تاثر کو دور کرنے کے لیے مجلس عاملہ علاقہ ضلع کے عہدیدار ان کے لئے مندرجہ ذیل ناموں کی تجویز ہے۔(الف) (۱) ناظم اعلیٰ (۲) ناظم صنف دوم (۳) ناظم عمومی (۴) ناظم تعليم على هذا القياس (ب) اسی طرح قاعدہ نمبر ۱۸اب میں نائب زعیم صف دوم کو منتظم صف دوم میں تبدیل کیا جائے۔(ج) قاعدہ نمبر ۱۹ میں مجلس عاملہ حلقہ کے وہی نام ہوں۔جو قاعدہ نمبر ۱۸ ( ب ) میں مندرجہ بغیر حلقوں کے مقام ہیں۔( زعامت علیاء حیات آباد پشاور ) سفارش شوری: شوری نے کثرت رائے سے اس تجویز کو ر ڈ کئے جانے کی سفارش کی ہے۔سفارش صدر مجلس: مجلس شوری کی سفارش سے اتفاق ہے۔تجویز نمبر ۴ ( قیادت مال): بجٹ بابت سال ۱۳۷۶ ہش / ۱۹۹۷ء سفارش شوری مجلس شوری نے مجوزہ بجٹ ( جو درج ذیل ہے ) منظور کرنے کی سفارش کی ہے۔۱۱۵۷۳۵۰ ۱۸۴۶۰۰۰ ۱۳۱۶۰۰۰ ۲۳۵۰۰۰ ۱۴۵۶۵۰ خرچ عمله سائز گرانٹ مقامی مجالس گرانٹ ناظمین اضلاع ریز رو اضافه جات دوران سال ۴۷۰۰۰۰۰ ۲۰۰۰۰۰ ۳۰۰۰۰۰ ۵۸۰۰۰۰ آمد چنده مجلس سالانہ اجتماع اشاعت لٹریچر عطا یا گیسٹ ہاؤس ماہنامہ انصار الله