تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 703
۷۰۳ سفارش صدر مجلس شوریٰ کی سفارش سے اتفاق ہے۔۱۹۹۵ء تجویز نمبر ( قیادت عمومی): دستور اساسی کے قاعدہ نمبر ۵۵ میں تبدیلی کر کے مجلس عاملہ مقام کے اراکین کی نامزدگی تین سال کی بجائے ایک سال کے لئے کر دی جائے۔اس طرح قاعدہ نمبر ۵۵ کی نئی شکل درج ذیل ہوگی۔دو مجلس عاملہ مقام کے اراکین کی نامزدگی ایک سال کے لئے ہوگی۔“ ب۔دستور اساسی کے قاعدہ نمبر 41 میں تبدیلی کر کے مجلس عاملہ حلقہ کے اراکین کی نامزدگی تین سال کی بجائے ایک سال کے لئے کر دی جائے۔اس طرح قاعدہ نمبر ۶۱ کی نئی شکل درج ذیل ہوگی۔دو مجلس عاملہ حلقہ کے اراکین کی نامزدگی ایک سال کے لیے ہوگی۔از زعامت علیاء انصار اللہ سرگودھا) سفارش شوری : شوری نے کثرت رائے سے اس تجویز کورڈ کئے جانے کی سفارش کی ہے۔سفارش صدر مجلس بمجلس شوری کی رائے منظور کرنے کی سفارش ہے۔فیصلہ حضرت خلیفہ اسیح: منظور ہے۔“ دستخط حضور انور ۹۶- حضورانور ۹۶-۱۔۲ تجویز نمبر ۲ ( قیادت تربیت ): حضرت خلیفہ امسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے خطبہ جمعہ فرموده ۸ ستمبر ۱۹۹۵ء میں اس طرف توجہ دلائی ہے کہ:۔(الف) نومبائعین میں قیام نماز کی غرض سے جماعت کا ایک ایسا گر وہ وقف رہے جس کا کام محض قیام صلوۃ ہو۔(ب) نئے حالات کے تقاضے ہیں کہ جماعت قیام نماز کی طرف پہلے سے بہت زیادہ توجہ کرے۔مجلس شوری سے درخواست ہے کہ حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشادات کی روشنی میں قیام نماز کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے لائحہ عمل تجویز کرے۔سفارش شوری : ۱- حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کے ارشاد کے مطابق مجالس ہر ماہ مجلس عاملہ کا ایک اجلاس قیام نماز کے بارہ میں لازماً کیا کریں۔-۲- مجالس کا جائزہ لیا جائے جہاں مراکز نماز نہیں وہاں جماعتی نظام کے مشورہ اور اجازت سے مراکز نماز قائم کئے جائیں۔۳۔نمازوں میں ست افراد کو بعض پابند نماز افراد کے ساتھ منسلک کیا جائے جو انہیں پیار و محبت کے ساتھ توجہ دلاتے رہیں اور مساجد میں ساتھ لایا کریں۔۴- نومبائعین کی فہرست تیار کر کے انہیں فرداً فرداً ایسے افراد کے سپرد کیا جائے جو اپنے نیک نمونہ اور نیک نصیحت اور محبت کے ذریعہ انہیں نماز با جماعت کا پابند بنا ئیں۔۵- نماز جمعہ میں حتی الوسع سو فیصد انصار کے اہل انصار کے اہلِ خانہ کو شامل کرنے کے لئے خصوصی اہتمام کیا جائے۔