تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 43 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 43

۴۳ تعلیم کی برتری بھی از خود ان کے دلوں پر ظاہر ہو جاتی تھی یہی طریق ہے جو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے ہمیں سکھایا۔یہ ہے جہاد کا وہ اسلوب جو حضرت مسیح موعود نے ہمیں سکھایا ہے اور ہر میدان میں ہمیں اسی اسلوب کے ساتھ نکلنا پڑے گا۔یہ وہ بنیا دی ہتھیار ہے جن کے ساتھ لیس ہو کر جب مسلمان نکلتا ہے تو اُس کے لئے شکست کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔پھر آپ نے جس طرح دل جوئیاں فرمائیں وہ بھی ہمارا فرض ہے۔حملے کا جواب حملے سے دینا اور محض دفاع تک محدود نہ رہنا فن حرب میں انتہائی ضروری ہے۔۔۔اس لئے تمام انصار کو یہ سوچ لینا چاہئیے کہ وہ مجاہدین اسلام ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ہمارے لئے جہاد کے جو طریق بیان فرما دیئے ہیں اور ہمارے سامنے کھول دئے ہیں ان کو چھوڑ کر ہم نے نہیں لڑنا۔ان کے دائروں کے اندر رہ کر لڑنا ہے۔پھر آپ دیکھیں فتح ونصرت لازماً آپ کے قدم چومے گی اور اس کے علاوہ آپ کے مقدر میں کوئی اور چیز نہیں ہے۔۔۔۔دوسرا حصہ جس کی طرف میں آپ کو توجہ دلانا چاہتا ہوں وہ ان ذمہ داریوں سے تعلق رکھتا ہے جو مسجد بشارت ( سپین) کے افتتاح کے بعد خصوصیت کے ساتھ ہم پر عائد ہوتی ہیں۔مجھ سے پین میں جب یہ سوال ہوا کہ اس مسجد کے بعد آپ انگلی مسجد کہاں بنائیں گے۔اور کب بنا ئیں گے؟ تو میں نے کہا آپ کو یہ فکر لگی ہوئی ہے۔مجھے تو یہ فکر ہے کہ اس مسجد کے لئے نمازی کہاں سے آئیں گے میں انشاء اللہ تعالیٰ پہلے پہین میں نمازی پیدا کروں گا۔جب یہ مسجد بھر جائے گی اور اس کی دیوار میں پھٹنے والی ہوں گی تب ہم اس کو بھی وسیع کریں گے اور نئی مسجد میں بھی بنا ئیں گے۔انشاء اللہ تعالیٰ پس اسی پیغام کے تحت میں نے یورپ کی مجالس اور جماعتوں کے سامنے مختلف پروگرام رکھے اور آپ کے سامنے بھی رکھتا ہوں۔سب سے اہم چیز یہ ہے کہ جس قوم کو آپ نے مخاطب ہوتا ہے اس قوم کی زبان ہی اگر آپ کو نہ آتی ہو تو آپ مخاطب کس طرح ہوں گے۔اس قوم کے کردار کا آپ نے مطالعہ نہ کیا ہو تو آپ کو کیا پتہ لگے گا کہ کس طرح اس قوم کے دل جیتے جا سکتے ہیں۔اس کی تاریخ کا آپ کو علم ہونا چاہئیے۔اس کے جغرافیائی حالات کا علم ہونا چاہیئے۔سیاسی رجحانات کا آپ کو علم ہونا چاہیے اور اس ملک کی زبان پر مقدرت حاصل کرنے کے بعد آپ کو وہاں بکثرت مبلغ بھیجنے چاہئیں۔اپنے دماغ سے یہ بات کلیہ نکال دیں کہ کسی جگہ مبلغ بھیج دیا اور ہماری ذمہ داری پوری ہوگئی۔ہرگز پوری نہیں ہوئی۔مبلغ تو ایک جرنیل کے طور پر جاتا ہے۔ایک جگہ جرنیل بھیج دو لیکن کوئی فوج اس کو مہیا نہ کرو گولہ بارود مہیا نہ کرو۔کوئی INFANTRY مہیا نہ کرو۔