تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 642
۶۴۲ جاتا ہے۔مقررین حضرت رسول کریم کی سیرت بیان کرتے ہیں اور پھر حاضرین کی طرف سے سوالوں کے جواب بھی پیش کرتے ہیں۔مجالس سوال و جواب مجالس انصار اللہ میں پہلے ہی بذریعہ خط تاریخ اور وقت کی اطلاع دی جاتی ہے چنانچہ داعیان اپنے دوستوں کو لے کر وقت پر پہنچ جاتے ہیں اور ان مہمانوں کو بنیادی تعارف کرانے کے بعد سوالات کا پورا پورا موقعہ دیا جاتا ہے۔مربی سلسلہ برائے قیادت اصلاح وارشاد اصلاح وارشاد کے کام میں انصار کی رہنمائی کے لیے باقاعدہ مربی سلسلہ کی خدمات حاصل ہیں جو مجالس کے دورہ میں پرانے انصار اور نو مبائعین سے رابطہ کرتے ہیں۔نیز مجلس عاملہ کا اجلاس کر کے ہدایات دیتے ہیں اسی طرح مجلس مذاکرہ کا انعقاد اور جلسہ سیرت النبی کا انعقاد کرتے ہیں جس میں مہمانوں کو لایا جاتا ہے۔علاوہ ازیں ڈش انٹینا پر حاضری اور دوسرے شعبوں میں کارکردگی کا جائزہ لیتے ہیں۔داعیان کی تیاری کے دوان مجلس سوال و جواب اور مہمانوں کے سوالات سن کر جواب دینے کی تقریب کو مجلس مذاکرہ“ کہتے ہیں جو محدود بھی ہوتی ہے اور اجتماعی بھی۔دعوت الی اللہ کے ذرائع دعوت الی اللہ کے سلسلہ میں عموماً درج ذیل ذرائع اور طریق کا راختیار کئے جاتے ہیں۔ا۔لٹریچر ۲۔ڈش انٹینا ۳۔ویڈیو کیسٹیں ، ۴۔آڈیو کیسٹیں ، ۵ - سلائیڈ ز ، ۶۔زیارت مرکز ، ے۔جلسہ ہائے سیرت النبی ،۸۔زیارت مرکز ، ۹ میل ملاپ سے رابطے ۱۰۔وقف ایام لٹریچر : دفتر منصوبہ بندی کی طرف سے بطور نمونہ جولٹریچر ملتا ہے وہ ناظمین اضلاع کے ذریعہ مجالس میں تقسیم کر دیا جاتا ہے۔وش انٹینا: الحمدللہ آڈیو کیٹس کا زمانہ ختم ہوا اور ڈش (ایم ٹی اے) کا زمانہ آیا جس کے ذریعہ جماعت حضور پر نور کو نفس نفیس دیکھ سکتی ہے اس سے پہلے آڈیو ٹسٹس ہفتہ میں ایک دن بروز جمعتہ المبارک ملتی تھی حضور پر نور کا اس میں خطبہ ریکارڈ ہوتا تھا۔یہ پیسٹس ہمارے پاس لائبریری کی شکل میں محفوظ ہیں۔ان کی تعداد پانچ سو چھہیں ہے۔سلائیڈز تبلیغی میدان میں بیرون ممالک جماعت احمدیہ کی خدمات اور ان کی سلائیڈز بہت مؤثر ثابت ہوئی ہیں۔M۔T۔A سے پہلے جو مرکزی وفود دورہ پر جاتے تھے پر وجیکٹر اور سلائیڈز لے کر جاتے تھے اور سلائیڈز دکھانے کا پروگرام ضرور رکھا جاتا۔ان کو دیکھ کر مہمانوں پر بہت گہرا اثر ہوتا تھا۔اس وقت بطور لائبریری تقریباً دو ہزار سلائیڈز اور چھ عدد پروجیکٹر موجود تھیں۔آہستہ آہستہ ایم ٹی اے کی وسعت کے نتیجہ میں ان کو استعمال کرنے