تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 641
۶۴۱ -1 -r آپ کی طرف سے مرسلہ کتاب حیاة قدسی موصول ہوئی۔جزاکم اللہ احسن الجزاء۔ماشاء اللہ بڑی اچھی چھپی ہے اور اس وقت جماعت کو ان کتب کی ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ احباب جماعت کو ان کتب سے استفادہ کی توفیق بخشے۔“ ( لندن ۲۶ فروری ۱۹۹۶ء) آپ کی طرف سے سیرت حضرت حافظ روشن علی صاحب کے دس نسخے ملے جزاکم اللہ احسن الجزاء۔ما شاء اللہ اچھی کوشش ہے۔اللہ تعالیٰ احباب جماعت کو اس کتاب سے فائدہ اُٹھانے کی توفیق دے اور ان بزرگ صحابہ کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق بخشے۔“ ( خط محرره ۲۵ اپریل ۱۹۹۶ء) آپ کا خط زیر ۲ ۴۴ مورخہ ۲۷ جون ۱۹۹۶ ء مع دس عدد کتب سبیل الرشاد موصول ہوا۔جزاکم اللہ تعالیٰ احسن الجزاء۔اللہ تعالیٰ آپ اور آپ کے ساتھیوں کو احسن رنگ میں خدمت بجالانے کی توفیق عطا فرمائے اور بے شمار فضلوں سے نوازے۔سب کو سلام۔“ قیادت اصلاح وارشاد اس دور میں عالمی بیعت کی وجہ سے شعبہ اصلاح وارشاد کو بہت متحرک کردا ر ادا کرنا پڑا لہذا ضروری معلوم ہوتا ہے کہ قیادت اصلاح وارشاد کی حکمت عملی کے بارہ میں ایک مختصر نوٹ شامل کیا جائے۔انہی بنیا دوں پر شعبہ ہذا اپنے کاموں کو استوار کرتا رہا۔مکرم قائد صاحب اصلاح وارشاد کام کو احسن رنگ میں کرنے کے لئے اپنی معاون ٹیم کا تجویز کرتے ہیں جو نائب کہلاتے ہیں اور محترم صدر صاحب انصار اللہ پاکستان کی منظوری سے کام کرتے ہیں۔مکرم قائد صاحب اصلاح وارشاد ہفتہ میں اپنی ٹیم کا ایک اجلاس بلاتے ہیں اور جو کام ان کے ذمہ دیا ہوتا ہے، اس کی رپورٹ لیتے ہیں۔در پیش مسائل کا حل نکالتے اور آئندہ کیلئے پروگرام دیتے ہیں۔علاوہ ازیں مجالس کے دورے بھی کرتے ہیں۔یہ دورے با ضابطہ پروگرام کے تحت اور ہنگامی بنیادوں پر بھی ترتیب دیئے جاتے ہیں۔ان دوروں میں درج ذیل پہلووں کو مد نظر رکھا جاتا ہے اور ان کا جائزہ لیکر انصار کو زیادہ سرگرم عمل کیا جاتا ہے۔اجلاس بزم ارشاد انصار میں جو دعوت الی اللہ کا جذبہ رکھتے ہیں ان کو داعیان الی اللہ کہتے ہیں۔بزم ارشاد کے تحت ان کا اجلاس ہوتا ہے جس میں تمام افراد اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعات بیان کرتے ہیں اور مشکلات کا حل نکلا جاتا ہے گویا میدان عمل کے تجربات بیان کئے جاتے ہیں۔جلسه سیرت النبی جلسہ سیرت النبی بھی قیادت کے پروگرام میں شامل ہوتا ہے جس میں غیر از جماعت دوستوں کو مدعو کیا