تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 628
۶۲۸ نے یہ بھی ہدایت فرمائی کہ دوروں کے دوران مقام خلافت ، خلافت سے وابستگی اور برکات خلافت کے موضوعات کو تقاریر میں ضرور شامل کیا جائے۔مکرم زعیم صاحب اعلیٰ ربوہ کو محترم صدر صاحب نے ہدایت فرمائی کہ محلہ جات کی صفائی کے لئے پہلے کسی جگہ کا انتخاب کیا جائے وہاں کے زعیم اور قائد کے ساتھ ملکر وقار عمل کا پروگرام بنایا جائے اور پھر دیکھا جائے کہ اسکے کس حد تک بہتر نتائج برآمد ہوئے ہیں۔مکرم قائد صاحب اشاعت کو ہدایت فرمائی کہ رمضان کے بعد جو حضور نے مختصر خطبہ جمعہ ارشادفرمایا ہے اسکی اشاعت کا اہتمام کیا جائے اور ربوہ اور دیگر مجالس کو انصار کی تعداد کے مطابق بھجوایا جائے۔اس کے بعد مکرم قائد صاحب وقف جدید اور مکرم قائد صاحب ایثا را دور قائد صاحب اصلاح وارشاد نے رپورٹ پیش کی۔مکرم قائد صاحب اصلاح و ارشاد کی رپورٹ پر صدر محترم نے فرمایا کہ زیارت مرکز کے لیے ربوہ کے قریبی اضلاع کو پابند کیا جائے۔مکرم ڈاکٹر لطیف احمد صاحب قائد ایثار نے یہ تجویز پیش کی کہ ربوہ میں قریباً ڈیڑھ سو کے قریب روزانہ علاج کی غرض سے غیر از جماعت باہر سے آتے ہیں ، انکے لئے دعوت الی اللہ کا کوئی ذریعہ تجویز کیا جانا چاہیے۔اس پر صدر محترم نے ہدایت فرمائی کہ مکرم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب اور مکرم ڈاکٹر لطیف احمد قریشی صاحب مل کر اس بارہ میں پروگرام کی کوئی شکل تجویز کر دیں جس پر نظارت امور عامہ کی منظوری کے بعد عملدرآمد کروایا جا سکتا ہے۔اسکے بعد قائد صاحب تعلیم نے رپورٹ پیش کی ، صدر محترم نے ہدایت فرمائی کہ پرچے ناظمین کو اکٹھے بھجوانے کی بجائے زعماء کو براہ راست بھجوائے جایا کریں۔ویڈیو کی حاضری بڑھانے کے بارہ میں ہدایت فرمائی کہ اس کا دائرہ وسیع کیا جائے۔بچوں کو بھی شامل کیا جائے اور قریب کے محلوں کی باری مقرر کر دی جائے اور اسکی اطلاع صدر صاحب محلہ زعیم اور منتظم اطفال کو بھجوائی جائے۔صدر محترم نے یہ بھی ہدایت فرمائی کہ قائد صاحب تعلیم کتاب بنیادی نصاب کو جلد شائع کریں۔مجالس کی طرف سے بھی مطالبہ ہے نیز مجالس سے خط و کتابت کو زیادہ کرنے کی طرف بھی توجہ دیں اور مجالس کو اپنے ہاں سلسلہ کی کتب فروخت کرنے کے لئے سٹال لگانے کی طرف توجہ دلائیں۔صدر محترم نے قائد صاحب اشاعت کو ہدایت فرمائی کہ سیرت حضرت مسیح موعود۔سیرت صحابہ میں سے کوئی جلد اور حیات قدسی کے اشاعت کا مجلس کی طرف سے اہتمام کیا جائے اور ہر کتاب کی اشاعت کے درمیان کچھ وقفہ رکھ لیا جائے۔اس کے بعد مکرم قائد صاحب تجنید اور مکرم قائد صاحب مال نے رپورٹیں پیش کیں۔مکرم قائد صاحب مال کی رپورٹ پر صدر صاحب نے ہدایت دی کہ وہ تشخیص بجٹ کے بارہ میں غیر معمولی کوشش