تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 629 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 629

۶۲۹ کریں اور یہ چھپیں تھیں فیصد تک بڑھنی چاہیے۔اس کے بعد انٹرنیشنل مجلس شوری لندن کے لیے تجاویز بھجوانے کا معاملہ پیش ہوا۔اس سلسلہ میں طے ہوا کہ مجلس کی طرف سے کوئی تجویز نہیں ہے۔آخر میں ناظمین اور زعماء کی میٹنگ کے سلسلہ میں ۱۵ جون بروز جمعہ کی تاریخ طے ہوئی اور یہ اجلاس پونے سات بجے دعا پر اختتام پذیر ہوا۔اجلاس مورخہ ۴ ستمبر ۱۹۹۱ء مجلس عاملہ کا ماہانہ اجلاس مورخہ ۴ رستمبر ۱۹۹۱ء بروز بدھ بوقت سوا پانچ بجے شام گیسٹ ہاؤس مجلس انصار اللہ میں زیر صدارت مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس منعقد ہوا۔مندرجہ ذیل اراکین نے شرکت فرمائی۔مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب - مکرم مولا نا محمد اسمعیل منیر صاحب۔مکرم میجر عبد القادر صاحب۔مکرم قریشی محمد عبد اللہ صاحب - مکرم صاحبزادہ مرزا انس احمد صاحب۔ڈاکٹر لطیف احمد قریشی صاحب۔مکرم عبد الرشید غنی صاحب - مکرم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب - مکرم محمد اسلم صابر صاحب - مکرم منور شمیم خالد صاحب۔مکرم محمد اسلم شاد منگل صاحب اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو مکرم مولانا محمد اسمعیل منیر صاحب نے کی اس کے بعد عہد دہرایا گیا۔سب سے پہلے صدر محترم نے قیادت تربیت کے کام میں تیزی پیدا کرنے کے لیے دو نائبین مکرم صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب اور مکرم ناصر احمد شمس صاحب کے تقرر کی منظوری دی۔بعد ازاں مکرم شیخ مبارک احمد صاحب کے خط آمدہ لندن میں سے حضور کا یہ ارشا د سنایا گیا کہ حضور نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ربوہ کی اخلاقی لحاظ سے بھی اور دنیاوی لحاظ سے بھی صفائی ہو۔یعنی اگر سارار بوہ نماز پڑھنے کے لیے آئے تو یہ مساجد نا کافی ہیں۔مگر اس طرح کی رپورٹ نہیں آتی اور یہ کہا جاتا ہے کہ حالت پہلے سے بہتر ہے، تسلی بخش ہے۔یہ طفل تسلیوں والی بات ہے۔مجھے اس طرح کی رپورٹ کی ضرورت نہیں۔صرف دولائنوں میں رپورٹ فگر ز میں بھجوا دی جائے کہ اتنے احباب نے نماز پڑھنی شروع کر دی ہے ، اتنے رہ گئے ہیں۔اس کے لیے زیرو پوائنٹ بنائیں۔گھر گھر کا جائزہ لیں کہ کیا پوزیشن ہے۔بنیاد کیا ہے پھر صحیح رنگ میں کوشش کا ٹارگٹ بنایا جائے۔دوسرے ربوہ میں صفائی اور پہرے اور ہر قسم کے امن کا انتظام ہونا چاہیے۔بجٹ روک نہیں۔حضور نے دوسری تاکید قرآن مجید ناظرہ کی صحیح تلفظ سے تلاوت کی فرمائی ہے،اس کے لیے پہلے معلمین تیار کئے جائیں جو صحیح تلفظ سے قرآن کریم پڑھائیں۔ہر گھر سے تلاوت کی آواز آنی چاہیئے نماز کا ترجمہ بھی سکھایا جائے۔