تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 610 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 610

۶۱۰ انصار اللہ کے متعلق حضرت خلیفہ مسیح الثانی رضی اللہ عنہ کے ارشادات پر مشتمل "سبیل الرشاد“ کی پہلی جلد مرتب کر کے شائع کی گئی۔اس کی انگلی جلد اور اسی طرح تاریخ انصار اللہ کی دوسری جلد کے سلسلہ میں گراں قدر کام ہو چکا ہے۔گیسٹ ہاؤس میں توسیع اور تعمیر کا قابل قدر کام ہوا۔ترقیات کے گراف کا ایک عکس کسی تنظیم کا بجٹ بھی ہوا کرتا ہے۔محترم چوہدری صاحب کے عہد میں بجٹ خدا کے فضل سے بڑھ کر بیس گنا ہو چکا ہے۔فالحمد للہ علی ذالک محترم چوہدری صاحب کی شبانہ روز محنت، توجہ لگن اور رہنمائی میں بجٹ کی طرح ہر شعبہ روز افزوں ترقیات کا آئینہ دار ہے۔ہمارے محبوب آقا سید نا حضرت خلیفہ اسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ نے محترم چوہدری صاحب کی خدمات اور آپ کی رہنمائی میں انصار اللہ کی ترقیات کا متعد د خطوط میں شاندار ذکر فرمایا ہے۔ایک مکتوب میں فرمایا : ما شاء اللہ بہت عمدہ مساعی ہے۔الحمد لله۔جزاكم الله احسن الجزاء۔اللهم زدوبارک 66 ان جامع دعائیہ الفاظ کے ساتھ ہم اپنے محبوب و محترم صدر صاحب کو دلی دعاؤں کے ساتھ پُر خلوص الوداع کہتے ہیں۔اللہ تعالیٰ محترم چوہدری صاحب کو آئندہ بھی بیش از بیش خدمات دینیہ کی توفیق بخشتار ہے اور ہر رنگ میں آپ کا حافظ و ناصر اور معین و مددگار ہو۔آمین۔﴿۳۶﴾ خطاب محترم چوہدری حمید اللہ صاحب سپاسنامہ کے جواب میں محترم چوہدری صاحب نے مندرجہ ذیل خطاب فرمایا۔آج کی اس تقریب کے انعقاد کے لئے میں مجلس عاملہ انصار اللہ پاکستان کا شکر گزار ہوں ایک تو میری عزت افزائی فرمائی ہے۔دوسرے بہت سے بزرگوں کو اس موقعہ پر بلایا گیا ہے اور ان کی دعائیں لینے کا موقعہ میرے لئے مہیا کیا ہے۔جہاں تک میرے دور صدارت میں ہونے والے کاموں کا تعلق ہے۔جن کا محترم قائد صاحب عمومی نے اپنے ایڈریس میں ذکر کیا ہے۔جو کچھ ہوا محض اللہ تعالیٰ کی توفیق سے ہوا۔بڑا حصہ حضرت خلیفہ اصیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی راہنمائی کا ہے اور حوصلہ افزائی کا ہے جو مسلسل میسر رہی اور ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی رہے گی۔پھرا کیلے تو میں کوئی کام نہیں کر سکتا تھا ساتھیوں نے ساتھ دیا۔بھر پور ساتھ دیا۔مرکزی سطح پر بھی ، علاقائی سطح پر بھی ، ضلعی سطح پر بھی ، مقامی سطح پر بھی ، تو جو بھی نتائج نکلے ہیں ان