تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 609 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 609

۶۰۹ جہاں تک یورپ کے ممالک کا تعلق ہے پہلی مرتبہ مرکزی ریکارڈ میں اتنی روشنی پیدا ہوئی ہے کہ پوری بصیرت کے ساتھ ان ممالک کو مخاطب کیا جا سکے۔امید ہے کہ اس مضبوط بنیاد پر انشاء اللہ ایک بلند اور وسیع عمارت تعمیر ہوگی اور دیگر ممالک بھی پاکستان کے شانہ بشانہ انصار اللہ کے کاموں میں حصہ لینے لگیں گے۔“ اس دورہ سے واپسی پر آپ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں حضرت صدر مجلس نے فرمایا: چوہدری صاحب نے ہماری تو قعات سے کہیں بڑھ کر کام کیا اور کامیابی حاصل کی۔“ چوہدری صاحب نے جب تک کام پوری طرح مکمل نہ کر لیا آرام نہ کیا۔“ چوہدری صاحب نے دورے کے دوران ستاون مجالس کا قیام کیا۔“ آج بیرون پاکستان مجلس انصاراللہ پہلے سے کہیں مستحکم اور مضبوط ہو گئی ہے۔“ اس انتہائی قابلِ قدر لائق ستائش کارکردگی کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے محترم چوہدری صاحب نے ۱۹۸۲ء سے ۱۹۹۹ ء تک سترہ سال مجلس انصار اللہ مرکز یہ پھر مجلس انصاراللہ پاکستان کی صدارت فرمائی۔آپ کا دور تاریخی ہی نہیں تاریخ ساز بھی ہے۔اسی دوران ۱۹۸۴ء کا پر آشوب زمانہ گزرا اور خلیفہ وقت کی پاکستان سے ہجرت اور طویل عرصہ تک عدم موجودگی میں آپ نے خدا تعالیٰ کے فضل سے انصار اللہ کے عہد کے عین مطابق انصاراللہ پاکستان کو خلیفہ وقت سے وابستگی اور مجسم لبیک بنانے میں کامیاب رہنما کا کردارا دا فرمایا۔محترم چوہدری صاحب کے عہد صدارت کا پہلا اجتماع ۱۹۸۲ء میں ہوا جس کی اعلیٰ کامیابی کا سیدنا حضرت خلیفہ ایسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ نے نہایت احسن رنگ میں ذکر کرتے ہوئے فرمایا: کامیاب رہا۔اللہ تعالیٰ کا بے انتہا احسان اور کرم ہے کہ ہر پہلو سے مجلس انصار اللہ کا یہ اجتماع اس اجتماع میں گزشتہ سال کے مقابل ایک سو دس مجالس ، سات سو اراکین اور ایک ہزار ایک سواڑ تمیں زائرین کا اضافہ ہوا۔اسی طرح سائیکل پر آنے والے انصار بیاسی کے مقابلے میں ایک سوستانوے شریک ہوئے۔آپ کے دور میں مجلس انصار اللہ کی طرف سے صد سالہ جو بلی کے سلسلے میں اظہار تشکر کے طور پر نگر پارکر سندھ میں ایک شاندار ہسپتال کی تعمیر یا د ر ہنے والا کارنامہ ہے۔ایم ٹی اے کے لئے سٹوڈیو قائم کر کے مختلف پروگرام ریکارڈ کرنے کا انتظام ہوا۔شعبہ جات میں رفتار کاربہتر بنانے کے لئے کمپیوٹر کا نظام قائم ہوا۔