تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 595 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 595

۵۹۵ شوریٰ کا اجلاس صبح 9 بجے تلاوت ، عہد اور دعا سے شروع ہوا۔اور ساڑھے بارہ بجے تک جاری رہا۔اجلاس کے شروع میں حضرت مرزا عبد الحق صاحب کی صدارت میں انتخاب صدر کی کارروائی ہوئی۔دوسرا اجلاس دو بجے سے چار بجے رہا۔ایجنڈا شوری کے اختتام پر صدر محترم نے مختلف شعبوں کے بارہ میں ہدایات بھی دیں۔جن میں قیام نماز۔تلاوت قرآن اور ترجمہ سکھنے نیز دعوت الی اللہ کے کام کو منظم طور پر آگے بڑھانے اور نو مبائعین کی تربیت کی طرف توجہ دلائی گئی۔نیز ایم ٹی اے کے نظام کو عام کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ گھروں میں ڈش لگوانے کی بھی تلقین کی گئی۔وصال حضرت صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب احمدیت کے مایہ ناز فرزند حضرت صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب ناظر اعلی و صدر ، صدر انجمن احمدیہ پاکستان اور امیر مقامی ۱۰دسمبر ۱۹۹۷ء کو داغ مفارقت دے کر اپنے محبوب حقیقی سے جاملے۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ آپ کی ولادت با سعادت ۱۳ مارچ ۱۹۱۱ء کو ہوئی۔آپ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے پوتے حجۃ اللہ “ حضرت نواب محمد علی خان صاحب کے نواسے اور حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب کے سب سے بڑے بیٹے تھے۔حضرت سیدہ صاحبزادی ناصرہ بیگم صاحبہ مدظلہ العالی آپ کے عقد میں آئیں۔اس طرح آپ کو حضرت خلیفہ اسیح الثانی اصلح الموعود کے داماد ہونے کا شرف حاصل ہوا۔آپ کی خدمات دینیہ کا عرصہ نصف صدی سے زائد پر محیط ہے۔۱۹۴۰ء سے آپ خدام الاحمدیہ کے مختلف عہدوں پر فائز رہے۔مجلس انصار اللہ مرکز یہ میں ۱۳ سال تک (۱۹۵۶ء تا ۱۹۶۹ء ) قائد تربیت و قائد صحت جسمانی و ذہانت خدمات بجالانے کی توفیق پائی۔۱۹۶۲ء میں نائب ناظر امور عامہ پھر نا ظر امور عامہ و خارجہ اور ۱۹۷۱ء سے تاحیات ناظر اعلیٰ اور صدر ، صدر انجمن احمد یہ اور امیر مقامی ہوئے۔جلسہ سالانہ کے نظام میں آپ کو بیس سال تک ناظم لنگر خانہ اور افسر جلسہ سالانہ خدمت کی توفیق ملی۔آپ نہایت اعلیٰ درجہ کے اخلاق حسنہ رکھنے والے ظاہری اور باطنی اوصاف سے متصف ، سادگی اور عجز وانکسار رکھنے والے، دل کے بادشاہ، انتہائی ہمدرد اور صاحب جود و سخا وجود تھے۔آپ نہایت بلند حوصلہ اور شجاع تھے۔فدائی خلافت تھے ،سلسلہ احمدیہ کے لئے انتہائی غیرت رکھنے والے تھے۔گذشتہ بحران میں جماعت کے لئے آپ کا وجو دسایہ عاطفت ثابت ہوا۔آپ خلافت رابعہ کے دوران پینتالیس مرتبہ امیر مقامی مقرر ہوئے۔مگر گذشتہ تیرہ سال سے مسلسل امیر مقامی کے فرائض انجام دیتے رہے اور تادمِ آخر اس منصب جلیلہ کا حق ادا کیا۔حضرت صاحبزادہ صاحب اپنے والد ماجد حضرت مرزا شریف احمد صاحب رضی اللہ عنہ کے بارہ میں حضرت اقدس کے الہامات کے مطابق طویل عمر پانے والے اور لمبا عرصہ امارت کے منصب پر فائز رہنے