تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 596
۵۹۶ کے مصداق ٹھہرے۔اسی طرح حضرت اقدس کا ایک کشف ”اب تو ہماری جگہ بیٹھ اور ہم چلتے ہیں، بھی حضرت صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب کے وجود پر پورا ہوا۔سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے خطبہ جمعہ ۱۲ دسمبر ۱۹۹۷ء میں آپ کو ان الہامات کا مصداق ٹھہراتے ہوئے آپ کی خدمات کو تحسین آمیز کلمات سے نواز اور آپ کو پاک وجود قرار دیا۔﴿۲۲﴾ مجلس عاملہ نے ۲۲ دسمبر ۱۹۹۷ کے اجلاس میں آپ کی وفات پر قرار داد تعزیت منظور کی۔قرار داد تعزیت د مجلس عاملہ انصار اللہ پاکستان کا یہ اجلاس حضرت صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب کی المناک وفات پر دلی تعزیت اور رنج و غم کا اظہار کرتا ہے۔انا لله و انا اليه راجعون۔حضرت صاحبزادہ صاحب سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پوتے اور حضرت نواب محمد علی خان صاحب رضی اللہ عنہ کے نواسے تھے۔آپ ۱۳ مارچ ۱۹۱۱ ء کو قادیان میں حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب رضی اللہ عنہ اور حضرت صاحبزادی یو زینب صاحبہ رضی اللہ عنہا کے گھر پیدا ہوئے۔خدا تعالیٰ کے فضل سے آپ نے دینی ولتی خدمات سے بھر پور زندگی پائی۔ابتدائی تعلیم قادیان میں اور کالج کی تعلیم لاہور میں حاصل کی۔۱۹۲۶ء میں حضرت خلیفتہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے بچوں کی تعلیم وتربیت کے لئے ایک انجمن انصار اللہ قائم فرمائی ، آپ بھی اس انجمن کے ممبر تھے۔مجلس خدام الاحمدیہ کی مرکزی مجلس عاملہ میں ۱۹۴۰ء سے ۱۹۴۵ء تک نائب صدر کے علاوہ مہتم صحت جسمانی اور مہتم عمومی رہے۔مجلس انصار اللہ کی مرکزی مجلس عاملہ میں ۱۹۵۶ء سے ۱۹۶۹ ء تک پہلے قائد تر بیت پھر قائد ذہانت وصحت جسمانی رہے۔جلسہ سالانہ کے انتظام میں ۱۹۴۰ء سے ۱۹۶۳ء تک لمبا عرصہ فرائض سرانجام دیئے۔بعدہ بحیثیت ناظر اعلیٰ آپ نے سارے انتظام کی نگرانی فرمائی۔جماعتی خدمت کے لحاظ سے پہلے نائب ناظر امور عامہ پھر ناظر امور عامہ اور ناظر امور خارجہ مقرر ہوئے۔زراعت اور ضیافت کی نظارتیں بھی آپ کے پاس رہیں۔یکم مئی ۱۹۷۱ء سے ناظر اعلیٰ اور ۱۹۸۴ء سے اس کے ساتھ ساتھ صدر، صدرانجمن احمدیہ کے بلند مناصب پر تادم آخر فائز تھے۔اس حیثیت میں آپ کی خدمات تاریخ کا حصہ ہیں۔اسی طرح تاریخ میں سب سے زیادہ مرتبہ اور طویل ترین عرصہ کے لئے امیر مقامی رہے۔بلا شبہ آپ نے مشکل ترین حالات میں بڑی پامردی ، صلاحیت ، ہمت ، حوصلہ، خلوص، ایثار اور کامل وفا شعاری کے ساتھ اور قابلِ رشک فہم و فراست اور تدبر و ذہانت سے کام لیتے ہوئے تمام ذمہ داریاں نبھا ئیں۔