تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 572
۵۷۲ کر کے ناظمین اضلاع کو بھجوایا گیا۔تربیت نومبائعین کی رپورٹیں حضورانور کی خدمت میں سیدنا حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کے ارشادات و ہدایات کی روشنی میں مجلس انصار اللہ پاکستان کونو مبائعین سے رابطہ اور ان کی تربیت کے کماحقہ انتظام کے لئے بفضلہ تعالیٰ مساعی کی توفیق ملتی رہی۔شعبہ تربیت نو مبائعین اور صدر محترم کی طرف سے اس کار کردگی کی رپورٹ حضور انور کی خدمت میں بھجوانے کی توفیق عطا ہوتی رہی۔الحمد للہ سید نا حضرت خلیفہ اسیح نے اس حقیر مساعی کو سراہا اور اس ضمن میں اپنی بیش قیمت ہدایات سے بھی نوازا۔ا۔حضور انور نے اپنے خط محرره ۱۸ جنوری ۱۹۹۷ء بنام صدر مجلس میں فرمایا: آپ کی رپورٹ کارگزاری زیر نمبر ۲۶ مورخہ ۶ جنوری ۱۹۹۷ء ما شاء اللہ بہت خوشکن ہے۔چشم بدور اللهم زد و بارک و ثبت اقدامـهـم جزاكم الله تعالى احسن الجزاء نو مبائعین سے رابطہ بہت مضبوط ہے۔اللہ تعالیٰ بہتر سے بہتر رنگ میں کام کرنے کی توفیق بخشے۔تمام کارکنان اور معاونین کو محبت بھر اسلام اور دُعا۔‘“ ۲- حضور انور صدر محترم کو مخاطب کرتے ہوئے ۲۸ مئی ۱۹۹۷ء کو تحریر فرماتے ہیں: آپ کی رپورٹ کارگزاری زیر نمبر ۱۹۵ مورخہ ۷ اپریل ۱۹۹۷ ء موصول ہوئی۔الحمد للہ کہ زیر عرصہ رپورٹ میں ایک ہزار آٹھ سوستر نو مبائعین سے رابطہ ہوا۔اس سلسلہ کو جاری رکھیں اور ان نئے آنے والوں کو جماعت کا فعال حصہ بنائیں۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو محبت ، پیار اور سلیقہ سے کام کو آگے بڑھانے کی توفیق دے۔سب کو محبت بھر اسلام“ - صدر محترم کی مرسلہ رپورٹ پر ۴ دسمبر ۱۹۹۷ء کو فر مایا: - ”آپ کی طرف سے ارسال کردہ رپورٹ زیر نمبر ۱۱۲۱ مورخہ ۳۰ نومبر ۱۹۹۷ء موصول ہوئی۔جزاكم الله تعالى احسن الجزاء۔نومبائعین سے رابطہ کی مہم بہت مفید ہے اور اس سے زندگی کے آثار نظر آتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کی نیک تربیت فرمائے اور خدا کے عبد ہوں اور باقی شعبوں پر بھی بیداری کے آثار ظاہر ہوں۔میری طرف سے تمام ممبران عاملہ اور معاونین کو محبت بھرا سلام اور حوصلہ افزائی کا دعائیہ پیغام پہنچائیں۔ماشاء اللہ سب ہی بڑے خلوص اور محنت سے خدمت کر رہے ہیں۔“ - صدر محترم کے نام لندن سے ۱۲ جنوری ۱۹۹۸ ء کو مندرجہ ذیل خط حضور انور نے تحریر فرمایا: آپ کی رپورٹ مرسلہ ۲۰ مورخہ ۴ جنوری ۱۹۹۸ ء بابت رابطه نو مبائعین موصول ہوئی۔جزاکم اللہ تعالیٰ احسن الجزاء - اللہ تعالیٰ آپ کی مساعی میں غیر معمولی برکت ڈالے اور نیک نتائج ظاہر ہوں۔آپ سب کو اپنے بے پناہ فضلوں سے نوازے۔میری طرف۔