تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 569
۵۶۹ کرسکیمیں بنا بنا کر آتے تھے کہ یہاں ہم ان کو پچھاڑیں گے اور بات کرتے کرتے مقابلے میں چوہدری صاحب ایسا جواب دیتے تھے کہ اُلٹے پاؤں ان کو بھا گنا پڑتا تھا۔کبھی آج تک میں نے یہ حاضر جوابی کے مقابلے میں چوہدری صاحب کو کسی سے شکست کھاتے نہیں دیکھا۔غیروں کے مقابلے پر بھی یہی حال تھا۔احمدیت کے دلائل کے تعلق میں بھی یہی حال تھا۔تو بہت ہی پیارے۔حضرت مصلح موعود کے بہت پیارے تھے اور مجھے بہت ہی پیارے تھے۔بہر حال اللہ جو بلانے والا ہے سب سے زیادہ پیارا ہے۔اُسی پر ہماری جان ہمارے سب کچھ نثار ہوں اور اسی کے قدموں پر ہماری روحیں فدا ہوں۔اللہ چوہدری صاحب کی رُوح کو بھی غریق رحمت فرمائے اور ان کے پسماندگان کو بھی وہ خوبیاں عطا کرے جن خوبیوں کے علمبردار یہ رہے ہمیشہ ۲۲۶ مجلس کی مساعی پر حضور انور کا اظہار خوشنودی مجلس انصار اللہ کی ماہانہ رپورٹ کارگزاری و دورہ جات حضورانور کی خدمت بابرکت میں دعا کی غرض سے با قاعدہ صدر محترم کی طرف سے ارسال کی جاتی رہیں۔مجلس کی خوش قسمتی ہے کہ نہ صرف حضور ان کو ملاحظہ فرماتے بلکہ مجلس کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اس پر اظہار خوشنودی بھی فرماتے رہے۔حضور انور کی طرف سے موصولہ تین خطوط پیش خدمت ہیں۔ا۔حضور انور نے اپنے مکتوب مبارک محرره ۱۰ جنوری ۱۹۹۶ء بنام صدر محترم میں فرمایا: آپ کی ارسال کردہ رپورٹ زیر ۲۱۶۷ مورخہ ۳۱ دسمبر ۱۹۹۵ء موصول ہوئی ما شاء اللہ خوشکن رپورٹ ہے اور بڑی محنت سے تیار کی ہے۔اللہ تعالیٰ تمام قائدین اور مقررین کی مساعی میں غیر معمولی برکت عطا فرمائے۔سب کو سلام۔جزاکم اللہ تعالیٰ احسن الجزاء (لندن۔۱۰ جنوری ۱۹۹۶ء) - صدر محترم کے خط محرر ہ ۶ جنوری ۱۹۹۶ء بابت سالانہ اجتماعات اضلاع کے جواب میں فرمایا : الحمد لله - ماشاء الله چشم بد دور _ جزاكم الله احسن الجزاء اللہ تعالیٰ آپ کو ، آپ کے معاونین کو بیش از پیش خدمات کی توفیق عطا فرمائے۔آمین ( لندن ۲۲ جنوری ۱۹۹۶ء) - رپورٹ کارگزاری بابت ماہ دسمبر ۱۹۹۵ء موصول ہونے پر حضور انور نے فرمایا: " آپ کی رپورٹ محرره ۹۶/۲۴۵-۳-۵ بابت ماہ دسمبر موصول ہوئی۔جزاکم الله تعالى احسن الجزاء۔اللہ تعالیٰ آپ کے کام میں برکت دے اور بے شمار فضلوں سے نوازے اور آپ سب کو حکمت سے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔تمام معاونین کو بہت بہت محبت بھرا سلام۔خدا حامی و ناصر ہو۔“ ( لندن ۲ مارچ ۱۹۹۶ء)