تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 556
۵۵۶ خصوصی امتحان بسلسلہ عظیم آسمانی نشان“ قیادت تعلیم نے ۱۸۹۴ء کے حیرت انگیز عظیم نشانِ آسمانی «کسوف وخسوف“ کی آسمانی گواہی کے سو سال پورا ہونے کے تاریخی موقع پر انصار کی علمی ترقی کی خاطر خصوصی مطالعہ و امتحان کا اہتمام کیا جو جون ۱۹۹۴ء میں منعقد ہوا۔انصار کی ایک کثیر تعداد نے نصاب امتحان اور ایک طویل پر چہ سوالات کو بڑے ذوق و شوق سے مکمل کیا۔۲۳۹ مجالس کے ۲۴۰۶ انصار اس یادگا ر امتحان میں شریک ہوئے۔تین سو تیرہ انصار نے خصوصی درجہ کا میابی (گریڈ ) حاصل کیا۔نمایاں پوزیشن لینے والے انصار اول (۱) مکرم پر وفیسر محمد سلطان اکبر صاحب، ربوہ (۲) مکرم محمد ابراہیم شاد صاحب، خانیوال (۳) مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر، ربوه دوم : (1) مکرم قریشی فصیح الدین احمد صاحب، کراچی نارتھ (۲) مکرم عزیز احمد طاہر صاحب، ٹوبہ ٹیک سنگھ (۳) مکرم ملک محمد اعظم صاحب ، ربوه سوم (1) مکرم عبد السلام ارشد صاحب، راولپنڈی صدر (۲) مکرم محمد سرور ابر وصاحب، انور آباد (لاڑکانہ) (۳) مکرم سید عزیز حسین شاہ صاحب نصیره (گجرات) (۴) مکرم عبد المنان فیاض صاحب، اسلام آباد شرقی (۱۵) دورہ برائے رابطہ مجالس ۲ اکتوبر ۱۹۹۴ ء کو برائے رابطہ مجالس مکرم مرزا نصیر احمد صاحب سکھیکی ، مکرم مولا نا عبد السلام طاہر صاحب خانقاہ ڈوگراں ، مکرم ظفر احمد صاحب مربی سلسلہ اور مکرم محمد اسلم شاد منگل صاحب، شیر و کی ضلع شیخو پورہ کی مجالس میں تشریف لے گئے۔محدود شوری ۱۹۹۴ء ۱۹۹۴ء کی محد و دشوری مورخه ۴ نومبر بروز جمعه مجلس انصار اللہ پاکستان کے ہال میں زیر صدارت مکرم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب قائمقام صدر منعقد ہوئی۔مرکزی نمائندگان سمیت کل دوصد نمائندگان شامل ہوئے۔شوری کا اجلاس صبح ۹ بجے تلاوت ، عہد اور دُعا کے بعد شروع ہوا۔ایجنڈا شوری کے اختتام پر