تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 557 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 557

قائدین کرام نے اپنے لائحہ عمل اور سالانہ اہداف شعبہ جات اور تا حال کارکردگی عہد یداران کی روشنی میں ہدایات دیں۔خصوصاً ماہانہ رپورٹس ، قیام نماز ، حضور کے خطبہ میں سو فیصد حاضری اور قرآن کریم کلاس سے استفادہ کی طرف توجہ دلائی گئی۔تربیتی دورہ جات پر حضور انور کا اظہار خوشنودی امسال بھی مجلس انصار اللہ پاکستان کی طرف سے مجالس کے تربیتی دورہ جات کا سلسلہ جاری رہا اور حسب سابق حضور انور کی خدمت میں ان کی تفصیلی رپورٹیں بھجوائی جاتی رہیں جن پر حضور از راہ شفقت خوشنودی کا اظہار فرماتے رہے۔محترم صدر صاحب کی طرف سے تربیتی دوروں کی تفصیلی رپورٹ محررہ 1 جولائی ۱۹۹۴ ء پیش ہونے پر فرمایا: ’ما شاء اللہ بہت خوشکن رپورٹ ہے۔جزاكم الله تعالى احسن الجزاء - اللہ تعالی تمام معلمین ، مربیان اور کارکنان کو اخلاص ،محنت اور حکمت سے کام کرنے کی توفیق دے اور اپنے فضل سے نوازے۔تمام معاونین کو بہت بہت محبت بھر اسلام۔“ ۱۹۹۵ء حضور انور کی خدمت میں عید مبارک اور اس کا محبت بھرا جواب محترم صدر صاحب مجلس نے عید کے موقع پر اپنی ، اراکین مجلس عاملہ اور کارکنان انصار اللہ پاکستان کی طرف سے حضور انور کی خدمت میں عید مبارک کا پیغام بھجوایا جس پر حضور انور نے اس پیغام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے از راہ شفقت ایک محبت بھرا جواب ۵ مارچ ۱۹۹۵ ء کو ارسال فرمایا۔حضور نے صدر محترم کو تحریر فرمایا: عید مبارک کے موقع پر آپ اور جملہ کا رکنان سلسلہ واراکین کی طرف سے عید مبارک کا پیغام ملا۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو بھی یہ عید ہر پہلو سے مبارک فرمائے اور بے شمار رحمتوں اور فضلوں سے نوازے اور اُس کی خوشیوں کو دائمی بنائے اور سلسلہ کے لئے بیش از پیش خدمات کی توفیق عطا فرمائے۔سب کو میری طرف سے محبت بھرا سلام اور عید مبارک۔“ المہدی ہسپتال مٹھی ( ضلع تھر پارکر ) سندھ صد سالہ جو بلی کی مناسبت سے مجلس انصار اللہ پاکستان کے شکرانہ کا اظہار صد سالہ احمد یہ جو بلی کی مناسبت سے شکرانے کے طور پر مجلس انصار اللہ پاکستان کی طرف سے ہمدردی خلائق میں صدقہ جاریہ پیش کرنے کی تجویز ہوئی۔۱۰ اکتوبر ۱۹۸۶ء کے اجلاس مرکزی عاملہ میں اس تجویز پر غور ہوا اور اس کی مختلف اشکال سامنے آئیں جن میں سے ایک یہ بھی تھی کہ وظائف جاری کئے جائیں