تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 547
۵۴۷ میٹنگ زعماء مجالس : ساڑھے گیارہ بجے قبل دو پہر زعماء مجالس کی میٹنگ ہوئی۔چھ مجالس کے نمائندگان شامل ہوئے۔مرکزی نمائندہ نے مجالس میں ہونے والے تربیتی امور کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔اسی طرح جہلم شہر کی مجلس کا بھی جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔تاریخ: ۱۷ دسمبر ۱۹۹۳ء مرکزی نمائندہ : مکرم انعام الرحمن صاحب مقام: کھاریاں مختصر رپورٹ: نماز جمعہ : مرکزی نمائندہ نے خطبہ جمعہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اقتباسات سنا کر تربیتی امور کی طرف توجہ دلائی۔دورہ جات پر حضور انور کا اظہار خوشنودی تربیتی دورہ جات کی تفصیلی رپورٹیں حضرت خلیفتہ مسیح الرابع کی خدمت میں صدر محترم کی طرف سے با قاعدگی کے ساتھ بھجوائی جاتی رہیں جن پر حضور انور نے اپنی خوشنودی کا اظہار فرمایا۔چنانچہ ماہ جولائی ۱۹۹۳ء میں تربیتی دوروں کی رپورٹ پر حضور نے ۲۰ ستمبر ۱۹۹۳ء کو تحریر فرمایا: الحمد لله - جزاكم الله احسن الجزاء في الدنيا والآخره ١٩٩٤ء عشرہ دعوت الی اللہ ۲۱ جنوری تا ۳۰ جنوری ۱۹۹۴ء قیادت اصلاح وارشاد زیر ہدایت مجالس کو ۲۱ سے ۳۰ جنوری ۱۹۹۴ء کو عشرہ دعوت الی اللہ منانے کی درخواست کی گئی اس عشرہ کی اصولی ہدایات اور تفصیلی پروگرام کچھ اس طرح تھا۔اصولی ہدایات (۱) عشرہ کے ہر دن کا آغاز نماز تہجد سے کیا جائے۔جمعہ کے دنوں میں تہجد باجماعت ادا کی جائے۔اور اس نماز میں ٹارگٹ کے حصول کے لئے اپنے اپنے زیر دعوت دوستوں کے لئے دعائیں کی جائیں۔(۲) اواخر جنوری میں ٹارگٹ کا نصف پورا ہو جانا چاہئیے۔اس کے لئے بھر پور کوشش کی جائے۔(۳) ہر دن کے اختتام پر مقامی زعیم صاحب یا اُن کے نمائندہ داعیان سے اس دن کی کارگزاری کی رپورٹ حاصل کریں اور پورے عشرہ کی مجموعی رپورٹ مرتب کر کے مرکز بھجوائیں۔(۴) عشرہ کے پہلے روز مقامی اور ضلعی عاملہ اسے کامیاب بنانے کے لئے عملی پروگرام بنا ئیں۔(۵) اس عشرہ میں اپنا ٹارگٹ حصول پھل حاصل کرنے والے داعیان کے اسماء دعا کی غرض سے حضور انور کی خدمت میں ارسال کئے جائیں۔