تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 449
۴۴۹ تاریخ : ۳۱ مئی ۱۹۹۱ء مقام وزیر آباد شہر مرکزی نمائندہ: مکرم مولانا محمد اسماعیل منیر صاحب قائد اصلاح وارشاد مختصر رپورٹ : کلاس داعیان: تلاوت قرآن کریم سے کلاس شروع ہوئی۔مربیان کرام نے کلاس کی غرض و غایت بیان کی اور ہدایات دیں۔داعیان کو احسن رنگ میں کام کو بڑھانے کی تلقین کی۔اس کے بعد نگران صاحبان حلقہ نے دعوت الی اللہ کے طریقہ کا ربتائے۔سیکرٹری اصلاح وارشاد نے بھی دعوت الی اللہ کی اہمیت بیان کی۔اس کے بعد امیر صاحب ضلع نے کام کا جائزہ لیا تبلیغی واقعات بیان کئے اور ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔آخر میں مکرم مولا نا صاحب نے تبلیغی سرگرمیوں میں وسعت پیدا کرنے کی تلقین کی اور اپنے تجربات سے مثالیں پیش کیں اور مرکزی ہدایات سے حاضرین کو آگاہ کیا۔خطبہ جمعہ: مکرم مولانا محمد اسماعیل صاحب منیر نے خطبہ جمعہ میں دعوت الی اللہ کی اہمیت بیان کی۔مجلس سوال وجواب : نماز جمعہ کے بعد مجلس سوال و جواب ہوئی۔مکرم مولوی صاحب نے سوالات کے جوابات دیئے۔اس کے بعد دعا کے بعد اجلاس اختتام کو پہنچا۔تاریخ : ۴ جون ۱۹۹۱ء مرکزی نمائندہ: مکرم سید طاہر محمود ماجد صاحب مقام : سلانوالی ضلع سرگودھا تقررپورٹ : اجلاس سیرت النبی: مرکزی نمائندہ نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر تقریر کی۔کل حاضری تھیں تھی۔تاریخ: ۴ جون ۱۹۹۱ء مقام : چک ۱۵۲ شمالی ضلع سرگودها مرکزی نمائندگان: مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ، منیر احمد صاحب منور مختصر رپورٹ : اجلاس دعوت الی اللہ : بعد نماز مغرب مکرم منیر احمد صاحب منور نے دعوت الی اللہ کے ذرائع کے بارے میں تقریر کی۔سلائیڈ زلیکچر: مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ نے سلائیڈ زلیکچر پیش کیا بعد میں سوالات کے جوابات بھی دیئے۔حاضری اٹھانوے تھی۔تاریخ : ۴ جون ۱۹۹۱ء مرکزی نمائندہ: مکرم ناصر احمد طاہر صاحب مقام: چک ۶۹ اسر گودها مختصر رپورٹ : مجلس سوال وجواب: مرکزی نمائندہ نے سوالات کے جوابات دیئے جس میں تین احمدی اور سات غیر از جماعت شامل ہوئے۔سلائیڈ پروگرام: سلائیڈ پروگرام میں تین احمدی اور سترہ غیر از جماعت احباب شریک ہوئے۔تاریخ : ۵ جون ۱۹۹۱ء مقام: چک منگلا ضلع سرگودھا