تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 439 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 439

۴۳۹ کی ڈیوٹی لگائی۔مکرم مربی صاحب نے وعدہ فرمایا کہ روزانہ بچوں اور بڑوں کی تعلیمی کلاس نماز مغرب کے بعد ہوا کرے گی۔حاضری اُنہیں تھی۔تاریخ : ۲۸ جنوری ۱۹۹۱ء مقام: بھیرہ ضلع سرگودها مرکزی نمائندگان: مکرم مرز امحمد الدین صاحب ناز ، مکرم چوہدری محمد ابراہیم صاحب (رپورٹ : تربیتی اجلاس : بعد نماز مغرب تربیتی اجلاس میں مکرم مرزا محمد الدین صاحب ناز نے حضرت خلیفتہ المسیح الا ول نور اللہ مرقدہ کی سیرت کے پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہوئے قربانیوں میں آگے بڑھنے کی طرف توجہ دلائی۔اس کے بعد مکرم چوہدری محمد ابراہیم صاحب نے نماز با جماعت اور رسالہ انصار اللہ کی اضافی اشاعت کی تحریک کی۔حاضری ۴۲ تھی۔تاریخ: ۲۹ جنوری ۱۹۹۱ء مقام : چاه سردار والا ضلع سرگودها مرکزی نمائندگان: مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد مکرم مظفر احمد صاحب منصور ، مکرم بشارت احمد صاحب مختصر رپورٹ : اجلاس دعوت الی اللہ : بعد نماز مغرب اجلاس میں تلاوت و نظم کے بعد مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد نے خلیج کی جنگ سے متعلق قرآن کریم ، احادیث نبوی اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام اور خلفاء مسیح موعود کی پیش گوئیوں اور ارشادات کو بیان کیا۔مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ نے دعوت الی اللہ کی اہم ذمہ داری کی طرف توجہ دلائی۔حاضری ایک سو پینتیس تھی۔میں غیر از جماعت تھے۔تاریخ : ۲۱ اپریل ۱۹۹۱ء مرکزی نمائندہ: مکرم صوفی محمد اسحاق صاحب مقام: چک ۱۰۹ فیصل آباد مختصر رپورٹ : اجلاس عام : بعد نماز مغرب مکرم صوفی صاحب نے اجلاس عام میں ”موجودہ حالات میں احباب کی ذمہ داریاں“ کے موضوع پر تقریر کی۔نیز پہلے سے زیادہ مستعد ہو کر جماعتی کاموں میں حصہ لینے کی تلقین کی۔کل حاضری اُنتیس تھی۔تاریخ : ۲۱ اپریل ۱۹۹۱ء مقام : ماڈل ٹاؤن فیصل آباد مرکزی نمائندہ: مکرم مولا نا دین محمد شاہد صاحب ایم۔اے مختصر رپورٹ: اجلاس عام : بعد نماز مغرب مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد نے غیر از جماعت احباب سامعین کی مناسبت سے قرآن کریم کی آیت فمن کان علی بینہ کی روشنی میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت و صداقت کے تین دلائل کا ذکر کیا۔نیز حضرت مسیح موعود و مہدی موعود کی بعثت اور آپ کے ذریعہ اکناف عالم میں اشاعت دین کے سلسلہ میں جماعت احمدیہ کی ایمان افروز خدمات کا تفصیل سے ذکر کیا۔سوال و جواب: اجلاس عام کے بعد آپ نے غیر از جماعت احباب کے سوالات کے جوابات دیئے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کے دلائل پیش کر کے جماعت احمدیہ میں شامل ہو کر کفر کے خلاف مقدس