تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 413
موضوع پر تقریر کی۔۴۱۳ تاریخ : ۲۲ ستمبر ۱۹۹۰ء مقام: پیپلز کالونی فیصل آباد مرکزی نمائندہ: مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد مربی سلسلہ مختصر رپورٹ مجلس مذاکرہ محفل سوال و جواب: مکرم چوہدری عبد الغنی صاحب زعیم اعلی مجلس دار الذکر فیصل آباد کی صدارت میں مرکزی نمائندہ نے احمدیت کا مختصر تعارف اور جماعت احمدیہ کے ذریعہ اکناف عالم میں اشاعت دین کی مساعی کا خلاصہ پیش کیا۔اس کے بعد مرکزی نمائندہ نے بارہ سوالات کے جوابات دیئے۔حاضری اکیس تھی۔تاریخ : ۲۳ستمبر ۱۹۹۰ء مقام: چک ۸۸ ضلع فیصل آباد مرکزی نمائندگان : مکرم مولانا دین محمد صاحب شاہد مکرم شیخ مبارک احمد صاحب قائد وقف جدید مختصر رپورٹ : مجلس مذاکرہ: نماز مغرب سے قبل احمد یہ بیت الحمد میں منعقد ہوئی جس میں سوالات کے جوابات مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد نے دیئے۔حاضری تھیں تھی۔تربیتی اجلاس : بعد نماز مغرب مکرم چوہدری مقصود احمد صاحب ناظم انصار اللہ ضلع فیصل آباد کی صدارت میں ہوا۔مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد نے بچوں اور بڑوں کو اُن کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔ربیع الاول کے سلسلہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بے نظر مقام سیرت النبی پر روشنی ڈالی۔نیز مسئلہ ختم نبوت کی وضاحت کی۔کل حاضری ایک سو پندرہ تھی۔تاریخ : ۲۴ ستمبر ۱۹۹۰ء مقام : سرگودھا کینٹ ( الخمس سنٹر ) مرکزی نمائندگان : مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نائب صدر، مکرم محمود احمد صاحب شاہد سابق صدر خدام الاحمدیہ مختصر رپورٹ : اجلاس عام مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے اجلاس عام ، کیسٹ ، دعوت الی اللہ ، نماز با جماعت کا جائزہ لیا نیز اپنی تقریر میں نماز با جماعت ، دعوت الی اللہ، مالی قربانی تحریک جدید میں شمولیت، انصار کی ذمہ داریاں کی طرف توجہ دلائی۔حاضری چھیاسٹھ تھی۔اجلاس عام : اجلاس میں مکرم محمود احمد صاحب شاہد نے عملی نمونہ کے موضوع پر تقریرفرمائی۔مجموعی حاضری اکہتر تھی۔تاریخ: ۲۵ ستمبر ۱۹۹۰ء مقام: دارالرحمت شرقی ( ب ) ربوہ مرکزی نمائندہ: مکرم مولانا سلطان محمود صاحب انور مختصر رپورٹ : اجلاس عام : مکرم مولانا سلطان محمود صاحب انور نے حاضرین سے خطاب کیا۔آپ نے خلافت سے وابستگی ، برکات خلافت اور اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔حاضری ایک سو چھتیں تھی۔تاریخ: ۲۷، ۲۸ ستمبر ۱۹۹۰ء مقام: اٹک مرکزی نمائندگان : مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد، مکرم محمد اسلم صاحب شاد، مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر مختصر رپورٹ : تربیتی اجلاس : مکرم محمد اسلم صاحب شاد کی صدارت میں مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد نے