تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 384
۳۸۴ خطبہ جمعہ: مکرم دین محمد صاحب شاہد نے خطبہ جمعہ میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کی اغراض (۱) زنده خدا پر زنده ایمان (۲) زندہ ایمان کی بدولت صاحب کردار ہونا (۳) تجدید دین (۴) غلبہ ء دین۔پیش کر کے ذمہ داریوں نیز دعوت الی اللہ کے کام کی طرف خاص توجہ دلائی گئی۔محفل سوال وجواب محفل سوال و جواب میں مکرم مولانا صاحب نے سوالات کے جوابات دیئے اور مکرم محمد اسلم صاحب صابر نے اپنے نیک نمونہ سے پیغام حق پہنچانے کی موثر تلقین کی۔کل حاضری سو تھی۔تاریخ : 4 مئی ۱۹۹۰ء مقام: لاٹھیا نوالہ ، گھسیٹ پورہ مرکزی نمائندگان : مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب نائب قائد عمومی ، مکرم میاں مبارک احمد صاحب فیصل آبادی ، مکرم چوہدری مقصود احمد صاحب ناظم ضلع رپورٹ : اجلاس عام لاٹھیا نوالہ : بعد نماز مغرب اجلاس عام میں مکرم میاں مبارک احمد صاحب نے تربیتی امور اور نماز با جماعت اور تحریک جدید کی طرف توجہ دلائی۔بعد خواجہ محمد اکرم صاحب نے پانچ بنیادی اخلاق پر عمل کرنے کا عہد لیا اور بنیادی اخلاق کی اہمیت بیان کی۔صحابہ کرام کی قربانیوں کے واقعات بیان کر کے مالی قربانیوں کی طرف توجہ دلائی۔کل حاضری ننانوے تھی۔اجلاس عام گھسیٹ پورہ: بعد نماز عشاء اجلاس عام میں مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب نے پانچ بنیادی اخلاق کی طرف توجہ دلائی اور اس پر عمل کرنے کا عہد لیا۔حضرت سید عبداللطیف صاحب شہید کے واقعہ شہادت پر دشمنان احمدیت کے انجام کی تفصیل بیان کی اور احباب کو مالی اور وقف کی قربانیوں کی طرف توجہ دلائی۔اس کے بعد مکرم چوہدری مقصود احمد صاحب ناظم ضلع نے نماز با جماعت ، دعوت الی اللہ اور مرکز میں وفود لانے کی طرف توجہ دلائی۔کل حاضری ساٹھ تھی۔تاریخ: ۲ مئی ۱۹۹۰ء مقام: دار النصر غربی ربوه مرکزی نمائندہ: مکرم منور شیم صاحب خالد قائد تعلیم مختصر رپورٹ : اجلاس عام : بعد نماز مغرب و عشاء اجلاس عام میں مکرم منور شمیم صاحب خالد نے تینوں ذیلی تنظیموں کی اہمیت بیان کی۔ہر رکن کو مرکزی پروگراموں میں شامل ہونے کی تلقین کی۔عہد یداروں پر لازم قرار دیا کہ وہ مرکزی پیغام ( لائحہ عمل کو سمجھیں اور پھر موثر طریق پر اراکین تک پہنچائیں۔نماز باجماعت، مطالعہ کتب حضرت مسیح موعود ، مطالعہ قرآن کریم، ترجمہ نماز اور مرکزی امتحانات میں شمولیت کے لئے زور دیا گیا۔پانچ بنیادی اخلاق کو اپنی روز مرہ زندگی میں اپنانے کی تاکید کی۔اجلاس عاملہ: اجلاس عام کے بعد اجلاس عاملہ ہوا۔ست دوستوں کے گھروں پر جا کر رابطے کی ضرورت ظاہر کی گئی۔حاضری زعماء تھی۔تاریخ : ۱۱،۱۰رمئی ۱۹۹۰ء مقام: خانیوال