تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 383 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 383

٣٨٣ درس القرآن: نماز جمعہ کے بعد سورۃ التکویر سے تفسیر کبیر میں سے اہم اقتباسات اور ساتھ ساتھ تشریح بھی کی گئی۔حاضری بیالیس تھی۔جائزہ: درس کے بعد انصار اللہ شعبہ جات کا جائزہ لیا گیا جس میں تمام انصار موجود تھے۔تاریخ : ۲۰ اپریل ۱۹۹۰ء مقام: عنایت پور بھٹیاں مرکزی نمائندگان: مکرم محمد اسلم صاحب صابر قائد تربیت ، مکرم مرزا مبشر احمد صاحب مربی سلسلہ مختصر رپورٹ : خطبہ جمعہ: خطبہ جمعہ میں رمضان میں قولی ، فعلی اور مالی عبادات میں شوق اور جوش پیدا کرنے کی طرف توجہ دلائی۔قیام صلوۃ، روزہ تحریک جدید ، وقف جدیدا ور دعوت الی اللہ پر زور دیا۔درس قرآن کریم: نماز جمعہ کے بعد سورۃ الفتح کے دوسرے رکوع کی تفسیر پیش کی۔حاضری سوتھی۔مقام: گنڈا سنگھ والا تاریخ : ۲۲ اپریل ۱۹۹۰ء مرکزی نمائنده: مکرم محمد اسلم صاحب صابر قائد تربیت مختصر رپورٹ : درس القرآن: بعد نماز عصر درس قرآن کریم دیا جو کہ سورۃ الفتح کے دوسرے رکوع پر مشتمل تھا۔حاضرین کی تعدا د سو تھی۔درس حدیث : قیام نماز کے بارہ میں چندا حادیث کا درس دیا اور وما خلقت الجن و الانس الا لیعبدون کا مضمون واضح کرنے کی کوشش کی گئی۔مقام: قصور تاریخ به مئی ۱۹۹۰ء مرکزی نمائندگان مکرم محمد اسلم صاحب شاد قائد عمومی، مکرم صوفی محمد اسحاق صاحب مربی سلسلہ، مکرم غلام حسین صاحب ضر رپورٹ : اجلاس زعماء : تمام زعماء سے فرداً فرداً شعبہ عمومی ، شعبہ تربیت، شعبه اصلاح وارشاد، شعبہ تعلیم اور شعبہ مال کے بارہ میں جائزہ لیا گیا اور ہدایات دی گئیں۔حضور انور کے بیان فرمودہ پانچ بنیادی اخلاق ، عبادات اور قرآن کریم کی تلاوت کی طرف خصوصی توجہ دلائی گئی۔ماہانہ رپورٹس بھجوانے کی تاکید کی گئی۔مکرم صوفی محمد اسحاق صاحب نے دعوت الی اللہ کے بارے میں کچھ ہدایات دیں۔نیز زیارت مرکز کے لئے وفود کے بارہ میں بھی توجہ دلائی۔حاضری زعماء تھی۔خطبہ جمعہ: مکرم صوفی محمد اسحاق صاحب نے خطبہ جمعہ میں بد رسوم چھوڑ نے عملی نمونہ قائم کرنے اور مالی قربانیوں کی طرف توجہ دلائی۔حاضری سوتھی۔تاریخ : ۴ مئی ۱۹۹۰ء مقام : ساہیوال مرکزی نمائندگان : مکرم محمد اسلم صاحب صابر قائد تربیت ، مولوی مکرم دین محمد شاہد صاحب مربی سلسلہ مختصر رپورٹ : اجلاس زعماء: مکرم صابر صاحب نے مختلف شعبہ جات کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات دیں۔حاضری زعماء آٹھ تھی۔