تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 381 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 381

۳۸۱ درس قرآن کریم: نماز جمعہ کے بعد دعاؤں کے موضوع پر درس دیا گیا۔دعا کی شرائط اور دعا کے مواقع بیان کئے گئے۔احادیث ،سید نا حضرت مسیح موعود اور خلفاء سلسلہ کے ارشادات پڑھ کر سنائے۔چندہ تحریک جدید اور حضورا نور کی خدمت میں دعائیہ خطوط لکھنے کی طرف توجہ دلائی۔حاضری ساٹھ تھی۔مقام: خانقاہ ڈوگراں تاریخ : ۱۳ اپریل ۱۹۹۰ء مرکزی نمائندہ: مکرم محمد اسلم صاحب شاد قائد عمومی مختصر رپورٹ : خطبہ جمعہ: خطبہ جمعہ میں روزہ کی اہمیت نماز با جماعت نماز تہجد ، تلاوت قرآن کریم اور دعا کی طرف توجہ دلائی۔درس القرآن: نماز جمعہ کے بعد درس القرآن میں سورۃ الفرقان کے آخری رکوع کی تفسیر بیان کی۔تربیت اولاد کی طرف توجہ دلائی۔حاضری باؤن تھی۔تاریخ : ۱۳ اپریل ۱۹۹۰ء مرکزی نمائندہ: مکرم محمد اسلم صاحب صابر قائد تربیت مقام: فاروق آباد مختصر رپورٹ : خطبہ جمعہ: خطبہ جمعہ میں قیام نماز تہجد ، دعا ، تلاوت، تحریک جدید اور وقف جدید کی طرف توجہ دلائی۔آیت شهر رمضان الذی انزل فيه القرآن کی تفسیر بیان کی۔حاضری دوسو پچاس تھی۔درس القرآن : نماز جمعہ کے بعد سورۃ الفتح کے دوسرے رکوع کا ترجمہ اور تفسیر بیان کی۔تاریخ : ۱۳ اپریل ۱۹۹۰ء مقام : نارنگ منڈی مرکزی نمائندہ: مکرم میاں مبارک احمد صاحب مختصر رپورٹ : انفرادی رابطہ مرکزی نمائندہ نے مکرم زعیم صاحب انصار اللہ اور مکرم مربی سلسلہ کے تعاون سے گھروں میں جا کر رابطہ کیا اور تحریک جدید کے وعدہ جات میں اضافے کے لئے درخواست کی۔وعدہ جات میں ایک سوا ناسی روپے کا اضافہ ہوا اور چھ ہزار سات سو کی وصولی ہوئی۔خطبہ جمعہ: مرکزی نمائندہ نے احباب کو تحریک جدید کے وعدہ جات بڑھانے کی تحریک کی اور مرکزی ٹارگٹ پورا کرنے کی طرف توجہ دلائی۔نیز نماز با جماعت ، تلاوت قرآن کریم ، آپس میں پیار ومحبت اور دیگر تربیتی امور کی طرف بھی توجہ دلائی۔مجموعی حاضری ایک سو اٹھار تھی۔تاریخ: ۱۱۵اپریل ۱۹۹۰ء مقام: کریم نگر ضلع فیصل آباد مرکزی نمائندگان: مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ، مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر مربی سلسلہ مختصر رپورٹ : درس تفسیر کبیر : مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ نے درس تفسیر کبیر دیا۔بعدہ مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر نے سورۃ فاتحہ کا درس دیا۔حاضری مردا کتیں ،عورتیں اتنی تھی۔تاریخ: ۱۱۵اپریل ۱۹۹۰ء مقام : بیت الذکر فیصل آباد