تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 369
۳۶۹ تاریخ : ۱۱ فروری ۱۹۹۰ء مقام: چھنیاں ربوہ مرکزی نمائندہ: مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ نائب قائد اصلاح وارشاد مختصر رپورٹ : اجلاس عام : مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ نے دعوت الی اللہ، دعوت کے مختلف طریقے ، تربیت اولاد، انفرادی حسن اخلاق ، وفود زیارت مرکز کے موضوعات پر تقریر کی۔مجموعی حاضری ستاسٹھ تھی۔تاریخ : ۱۲ فروری ۱۹۹۰ء مقام: چک نمبر ۳۸ جنوبی ضلع سرگودها مرکزی نمائندگان : مکرم ملک منور احمد صاحب جاوید قائد تحریک جدید ، مکرم چوہدری محمد ابراہیم صاحب، مکرم حافظ محمد ابراہیم صاحب ، مکرم غلام حسین صاحب کا رکن دفتر مختصر رپورٹ : نماز مغرب سے پہلے اطفال الاحمدیہ جس کی تعداد تیر تھی سے درنمین اور کلام محمود کے اشعار سنے گئے۔مزید یا دکرنے کی تلقین کی گئی۔اجلاس عام : سب سے پہلے مکرم حافظ محمد ابراہیم صاحب نے تمام افراد سے مل کر سادہ نماز دہرائی۔بعد ازاں اس کا ترجمہ سنایا گیا۔اس کے بعد مکرم ملک منور احمد صاحب جاوید نے چیدہ چیدہ واقعات کی مدد سے دعا کی اہمیت اور اس کے ذرائع یعنی نماز جماعت، دعوت الی اللہ اور مالی قربانی خصوصاً تحریک جدید کے بارے میں تفصیلات پیش کیں۔زعیم اور صدر صاحب کو تحریک جدید کا وعدہ جات ٹارگٹ جلد پورا کرنے کی تلقین کی گئی۔بعدہ مکرم چوہدری محمد ابراہیم صاحب نے نماز با جماعت کی اہمیت اور دعوت الی اللہ کی برکات سے احباب کو آشنا کرایا۔دعا کے بعد اجلاس برخواست ہوا۔حاضری اکسٹھ تھی۔تاریخ: ۱۳ فروری ۱۹۹۰ء مقام : چک نمبر ۱۵۲ شمالی ضلع سرگودها مرکزی نمائندگان : مکرم سید احمد علی شاہ صاحب نائب نا ظر اصلاح وارشاد، مکرم شیخ مبارک احمد صاحب، مکرم شمیم احمد صاحب خالد مختصر رپورٹ : اجلاس عام: نماز مغرب کے بعد اجلاس عام میں مکرم کیپٹن شمیم احمد صاحب خالد نے ”دعوت الی اللہ کے موضوع پر تقریر کی۔دعوت الی اللہ کے وعدہ جات لئے۔دوستوں نے ایک سے زیادہ پھل پیش کرنے کا وعدہ کیا۔احباب نے نیک فطرت لوگوں کو زیارت مرکز لانے کا وعدہ کیا اس کے بعد مکرم سید احمد علی شاہ صاحب نے پنجابی زبان میں دل آویز تقریر کی جو بہت پسند کی گئی۔اس میں نمازوں ، چندوں اور دعوت الی اللہ کی طرف میں نماز بڑے موثر انداز میں توجہ دلائی۔حاضری پچہتر تھی۔تاریخ : ۱۴ فروری ۱۹۹۰ء مقام: حافظ آباد مرکزی نمائندگان : مکرم شمیم احمد صاحب خالد ، مکرم مولا نا نصر اللہ خان ناصر مختصر رپورٹ : اجلاس عام : حافظ آباد میں قبل از نماز مغرب اجلاس عاملہ ہوا۔مکرم مولا نا نصر اللہ خاں صاحب ناصر نے جائزہ لیا۔شعبہ جات کے بارے میں ہدایات دیں۔مکرم شمیم احمد صاحب خالد نے دعوت الی اللہ کے