تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 356
۳۵۶ ایک خلاء پیدا ہو گیا ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس خلاء کو جلد پر فرمائے اور ہمیں ان بزرگوں کے نقش قدم پر چلنے اور بنی نوع انسان کی حقیقی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔( آمین ) اس قومی سانحہ کے موقع پر حضرت خلیفہ اسیح الرابع ایدہ اللہ ، افراد خاندان حضرت اقدس مسیح موعود اور خاص طور پر محترم صاحبزادہ صاحب مرحوم و مغفور کے سوگوار پسماندگان کے ساتھ دلی ہمدردی اور جذبات تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور اپنے رب کے حضور دست بدعا ہیں کہ اللہ تعالی داغ مفارقت دینے والے اس ہمدرد خلائق محترم بھائی کو اپنی رضاء کی جنتوں میں بلند مقام عطا فرمائے اور تمام پسماندگان کو اس عظیم صدمہ کو برداشت کرنے کی ہمت ، طاقت اور صبر جمیل سے نوازے۔(آمین ) ، (۲) اجلاس ناظمین اضلاع منتخب چودہ اضلاع کے ناظمین اضلاع کا اجلاس ۵ نومبر ۱۹۹۰ء کو منعقد ہوا۔یہ اجلاس سوا چھ بچے سے سوا آٹھ بجے رات تک جاری رہا۔تلاوت مکرم چوہدری محمد شفیع سلیم صاحب گجرات نے کی۔جس کے بعد صدر محترم نے خطاب کیا۔اختتام سے قبل قائد اصلاح و ارشاد مکرم مولا نا محمد اسماعیل منیر صاحب اور قائد مال مکرم عبدالرشید غنی صاحب نے اپنے اپنے شعبہ جات کی ہدایات دیں۔اس اجلاس میں سیالکوٹ ، جھنگ، فیصل آباد، شیخو پوره ، قصور، سرگودھا، خانیوال، گجرات ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، خوشاب، ملتان کے ناظمین اضلاع اور ضلع گوجرانوالہ کے نائب ناظم شریک ہوئے۔لاہور اور جہلم کے ناظمین بوجوہ شرکت نہ کر سکے۔لائبریری اصلاح وارشاد کا قیام مکرم مولا نا محمد اسمعیل منیر صاحب قائد اصلاح وارشاد کی نگرانی میں مجلس انصار اللہ میں سلائیڈز اور لائبریری کا قیام کیا گیا جس میں کم و بیش ایک ہزار رنگین سلائیڈ ز بنائی گئیں جو دنیا بھر میں جماعتی مساعی پر مشتمل تھیں۔(۳) دعوت الی اللہ کے بارہ میں ایک سرکلر حضرت خلیفۃ المسیح الرابع کے خطبہ جمعہ فرمودہ ۱۴ ستمبر ۱۹۹۰ء بمقام نن سپیٹ ہالینڈ ( مطبوعہ روز نامہ الفضل ربوده یکم نومبر ۱۹۹۰ء) کی روشنی میں مکرم قائد صاحب اصلاح وارشاد کی طرف سے تمام ناظمین اضلاع ، زعماء اعلیٰ اور زعماء مجالس کو دعوت الی اللہ کے سلسلہ میں تفصیلی ہدایات پر مشتمل ایک سرکلر بھجوایا گیا۔حضور کا پیغام انصار اللہ کے نام سالانہ اجتماع مجلس انصار اللہ پاکستان جو ۱۶ ۱۷ ۱۸ نومبر ۱۹۹۰ء کو منعقد ہونا تھا اور اس کی اجازت حکام کی طرف سے موصول ہو چکی تھی۔اس کی اطلاع حضرت خلیفتہ المسیح الرابع کی خدمت میں بھجوائی گئی اور اس