تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 345
۳۴۵ جو قیادت ہونی چاہئیے وہ دنیا کو نصیب نہیں ہے۔یعنی خدام الاحمدیہ، انصار اللہ اور لجنہ کو جو ذاتی حق ہے کہ مرکزی قیادت ان کو حاصل ہو اور خلیفہ وقت براہ راست ان سے تعلق رکھتا ہو۔ان کے حالات پر نظر رکھتا ہو۔اس سے محروم ہونے کی وجہ سے وہ کاموں سے محروم رہ گئے ہیں اور الا ما شاء اللہ وہ چند مجالس جہاں خلیفہ وقت کا بار بار آنا جانا ہے یا عارضی قیام ہے وہاں خدا کے فضل سے ایک بڑی نمایاں تبدیلی پیدا ہوئی ہے اور اس کی بڑی وجہ یہی ہے کہ باوجود اس کے کہ نظام تبدیل نہیں ہوا عملاً ان مجالس نے براہ راست رابطے قائم کئے ہوئے ہیں اس لئے خدا کے فضل سے وہاں یہ کمزوریاں محسوس نہیں ہو ر ہیں۔مگر ایک سو بیس ممالک میں پھیلی ہوئی ، جماعت میں پھیلی ہوئی تنظیمیں موجودہ نظام کے مطابق تو سنبھالی جاہی نہیں سکتیں لازماً ہر ملک کی ذیلی تنظیم کو براہ راست خلیفہ وقت سے واسطے کا حق ہے اور اس کا یہ حق بحال ہونا چاہئیے۔بڑھتے ہوئے کاموں کے بارے میں زندگی کی مثال جہاں تک بڑھتے ہوئے بوجھ کا تعلق ہے میں نے جیسا کہ بیان کیا ہے اللہ تعالیٰ خود را ہنمائی فرماتا چلا جاتا ہے اور بوجھ ہلکے بھی کرتا چلا جاتا ہے اور کاموں کو آسان کر دیتا ہے۔اس سلسلے میں میں نے جب غور کیا تو زندگی کی مثال اپنے سامنے رکھی۔میں نے سوچا کہ خدا تعالیٰ نے جو نظام پیدا کئے ہیں وہ اتنے تفصیلی، اتنے گہرے ہیں کہ ایک شخصیت کا مرکزی نقطہ یعنی اس کی CONSCIOUSNESS۔اس کا شعور بیک وقت اس سارے نظام کی کس طرح نگرانی کر سکتا ہے لیکن اس کے باوجود ایسا ہی ہے۔زندگی کی ہر جنس کے ہر جزو میں آپ کو یہی نظام کار فرما دکھائی دے گا کہ مرکزی نقطہ اگر اسے دل کہیں تو اس کا براہ راست سارے نظام سے واسطہ ہے۔اگر اسے دماغ کہیں تو اس کا بھی براہِ راست سارے نظام سے واسطہ ہے۔اور وہ جگہ جہاں دل اور دماغ اکٹھے ہو جائیں اس آخری نقطے کا نام روح ہے اور اس کا بھی سارے نظام سے واسطہ ہے۔یہ کیسے ممکن ہے؟ اس بات پر غور کرتے ہوئے مجھے ایک بہت ہی لطیف نکتہ سمجھ آیا۔میں نے کانٹس برین CONSCIOUS BRAIN اور ان کا نشس برین UNCONSCIOUS BRAIN یا کانشس مائنڈ CONSCIOUS MIND یا ان کانشس مائنڈ UNCONSCIOUS MIND کے مسئلے پر غور کیا تو ایک معمہ میرے لئے حل ہو گیا کہ نظام کس طرح جاری ہے اور کیوں اُن کا نشس مائنڈ UNCONSCIOUS MIND بنتا ہے اور کیسے بنتا ہے۔چنانچہ مجھے خدا تعالیٰ نے یہ بات سمجھا دی کہ آغاز زندگی کا کانٹس مائنڈ CONSCIOUS MIND سے ہوا ہے۔کوئی چیز ان کا نشس UNCONSCIOUS نہیں تھی۔زندگی نے جو پہلی حرکت کی ہے وہ کانشس مائنڈ CONSCIOUS MIND کے ذریعے ہوئی