تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 315 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 315

۳۱۵ خطبہ جمعہ: مکرم مولانا سید احمد علی شاہ صاحب نے خطبہ جمعہ میں اطاعت کی اہمیت پر خطبہ دیا۔نمازوں کے بعد دعوت الی اللہ پر مکرم مولانا بشیر احمد صاحب قمر نے تقریر کی۔حاضری تین سو تھی۔تاریخ: ۱۷ مارچ ۱۹۸۹ء مقام: گجرات مرکزی نمائندگان : مکرم مولانا محمد اسماعیل صاحب منیر قائد اصلاح و ارشاد، مکرم مولانا لطیف احمد شاہد صاحب مکرم شمیم احمد خالد صاحب نائب قائد اصلاح وارشاد مختصر رپورٹ : تربیتی کلاس : ناصر بال میں تربیتی کلاس داعیان الی اللہ کا افتتاح مکرم مولا نا محمد اسماعیل صاحب منیر نے کیا۔مکرم شمیم احمد خالد صاحب نے انفرادی جائزہ لیا اور جن جہتوں میں کمی تھی وہاں توجہ دلائی۔کلاس میں داعیان کی حاضری ستر تھی۔ضلعی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس: مکرم مولانا محمد اسماعیل صاحب منیر کی صدارت میں ضلعی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں امیر صاحب ضلع ناظم ضلع ، قائد ضلع، نمائندہ لجنه ، مربی صاحب شہر گجرات اور چھ نگران حلقہ جات شامل ہوئے۔مکرم شیم احمد صاحب خالد نے گزشتہ سال میں گجرات کی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا۔مکرم مولا نا محمد اسماعیل منیر صاحب نے دعوت الی اللہ کی تنظیم اور نتائج کا تجزیہ کیا۔جائزہ لیا اور تفصیلی ہدایات دیں۔حضور انور اور مرکز کی تمام ہدایات کمیٹی کو پہنچا ئیں۔حاضری بار تھی۔نماز جمعہ: مکرم مولا نا محمد اسماعیل صاحب منیر نے خطبہ جمعہ میں پہلی صدی کے اختتام کے حوالہ سے جماعت کی ترقی ، کامیابی اور آئندہ ترقیات کے موضوع پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی۔کتب سلسلہ فروخت کی گئیں۔سفر برائے دعوت الی اللہ : نماز جمعہ کے بعد مکرم شمیم احمد خالد صاحب نے گجرات سے ہیں میل دور علاقہ کوٹلہ ارب علی خاں کا سفر برائے دعوت الی اللہ اختیار کیا۔زیر دعوت دوست نے قبول کر لیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنے دعویٰ مسیحیت میں سچے ہیں۔تاریخ : ۱۷ مارچ ۱۹۸۹ء مقام: سرگودھا مرکزی نمائندگان: مکرم محمد اسلم شاد صاحب منگلا قائد تربیت ، مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب نائب قائد عمومی مختصر رپورٹ : اجلاس زعماء: مکرم خواجہ محد اکرم صاحب نے وقت کی قربانی تنظیم کو مکمل کرنے اور مجلس عاملہ کے قیام کی طرف توجہ دلائی اور حضرت مصلح موعود اور حضور انور کے اقتباسات پڑھ کر سنائے بعد میں مکرم محمد اسلم شاد صاحب منگلا نے نماز با جماعت نماز جمعہ سچائی اور دیگر تربیتی امور کی طرف توجہ دلائی۔نیز اس سلسلہ میں حضورانور کے خطبات کے اقتباسات پڑھ کر سنائے۔حاضری چھتیں تھی۔تاریخ : ۱۷ مارچ ۱۹۸۹ء مقام : دا تا زید کا سیالکوٹ مرکزی نمائندگان : مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ نائب قائد اصلاح وارشاد ، کرم صو بیدار برکت علی صاحب