تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 314 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 314

۳۱۴ تاریخ : ۳ مارچ ۱۹۸۹ء مقام: گوجرانوالہ مرکزی نمائندگان : مکرم مولانا محمد اسماعیل صاحب منیر قائد اصلاح و ارشاد، مکرم مولانا نصر اللہ خان صاحب ناصر، مکرم شمیم احمد صاحب خالد نائب قائد اصلاح وارشاد مختصر رپورٹ : تربیتی کلاس: گوجرانوالہ شہر میں ضلعی تربیتی کلاس منعقد ہوئی جس میں جائزہ اور عقائد کی تعلیم کے علا وہ اراکین مرکزی وفد نے خطاب کیا اور دعوت الی اللہ کے حکیمانہ طریق، بزم ارشاد اور دعوت الی اللہ کو منظم کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔مرکزی ہدایات برائے داعیان تقسیم کی گئیں۔کلاس کی حاضری دوست تھی۔نماز جمعہ: مکرم مولا نا محمد اسماعیل منیر صاحب نے صد سالہ جوبلی کے موضوع پر خطبہ دیا۔مولا نا نصر اللہ صاحب ناصر نے بیت الحمد سول لائنز میں خطبہ جمعہ میں دعوت الی اللہ اور وقف نو پر زور دیا۔حاضری پانچ سو تھی۔میٹنگ مشاورتی کمیٹی: مکرم قائد صاحب اصلاح و ارشاد کی زیر صدارت ضلعی مشاورتی کمیٹی اصلاح وارشاد کی میٹنگ ہوئی۔چھ حلقوں کے نگران صاحبان اور چار مربیان کرام نے بھی شرکت کی۔جائزہ لیا گیا اور مرکز کی ہدایات پہنچائی گئیں۔دعوت الی اللہ کے نتیجہ میں ماہ جنوری اور فروری میں تین پھل ملے۔کتب سلسلہ بھی فروخت کی گئیں۔حاضری دس تھی۔مقام: چک ۹۹ شمالی سرگودها تاریخ : ۳ مارچ ۱۹۸۹ء مرکزی نمائندہ: مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ نائب قائد اصلاح وارشاد مختصر رپورٹ : اجلاس عام : بعد نماز جمعہ اجلاس عام ہوا۔مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ نے بزم ارشاد کی ضرورت واہمیت، تحریک داعی الی اللہ کا طریق کار، تربیت اولاد، نماز با جماعت اور تحریک وقف نو پر تقریر کی۔لجنات اور ناصرات بھی اجلاس میں شریک ہوئیں۔حاضری پچپن تھی۔تاریخ : ۱۰ مارچ ۱۹۸۹ء مقام : دہلی دروازہ، وحدت کالونی ، شاہدرہ لاہور مرکزی نمائندگان : مکرم مولانا سید احمد علی شاہ صاحب، مکرم مولانا بشیر احمد صاحب قمر تربیتی کلاس: دہلی دروازہ میں تربیتی کلاس منعقد ہوئی۔اس میں ختم نبوت ، وفات مسیح اور صداقت حضرت مسیح موعود پر معلومات مہیا کی گئیں۔حاضرا فرا داٹھارہ تھے۔خطبہ جمعہ واجلاس عام : وحدت کالونی میں حضور کے خطبہ کی کیسٹ سنائی گئی پھر خطبہ جمعہ میں اطاعت کی اہمیت بیان کی گئی۔اجلاس عام میں دعوت الی اللہ اور اس کے طریق بتائے گئے۔محفل سوال و جواب : مکرم نذیر احمد صاحب ارشد زعیم اعلیٰ شاہدرہ لاہور کے مکان پر محفل سوال و جواب منعقد ہوئی۔مکرم مولا نا سید احمد علی شاہ صاحب اور مولانا بشیر احمد صاحب قمر نے جواب دیئے۔ہیں غیر از جماعت دوستوں نے بھی شرکت کی۔گفتگو وفات مسیح اور صداقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر جاری رہی۔حاضرین کی تعداد پچہتر تھی۔