تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 284 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 284

۲۸۴ تاریخ : ۲۸ اگست ۱۹۸۸ء مقام: دولیاہ جٹاں مختصر رپورٹ : مجلس سوال و جواب: نماز ظہر کے وقت وفد دو لیاہ جٹاں پہنچا۔نماز ظہر کے بعد اطفال سے عام دینی معلومات کے سوالات پوچھے گئے۔الحمدللہ بچوں نے کافی درست جواب دیئے۔اجلاس عام بعد نماز مغرب و عشاء اجلاس عام ہوا۔تلاوت کے بعد انصار کا عہد دہرایا گیا۔تربیتی امور پر دونوں علماء نے تقاریر کیں۔حاضری بارہ رہی۔نماز تہجد : ۲۹ اگست کو صبح ساڑھے تین بجے نماز تہجد ادا کی گئی۔تہجد کے بعد اطفال کو صلتِ علی کے لئے بستی میں بھجوایا گیا۔نماز فجر کے بعد مکرم مولانا بشیر احمد صاحب قمر نے درس قرآن کریم دیا۔حاضری سولہ تھی۔تاریخ : ۲۹ اگست ۱۹۸۸ء مقام: میرا بھڑ کا مختصر رپورٹ : اجلاس عام: بعد نماز مغرب و عشاء اجلاس عام ہوا۔حاضری بہت خوشکن تھی۔تربیتی امور پر تقاریر ہوئیں۔نماز تہجد : ۳۰ اگست کو میرا بھڑ کا میں ساڑھے تین بجے صبح نماز تہجد پڑھائی گئی۔نماز فجر کے بعد درس قرآن کریم دیا گیا جس میں مالی قربانی پر زور دیا گیا۔تاریخ: ۳۰ اگست ۱۹۸۸ء مقام : بھمبر مختصر رپورٹ : اجلاس عام : مکرم زعیم صاحب مجلس انصار اللہ کی رہائش گاہ پر مقامی دوست تشریف لے آئے۔وفد نے اپنی آمد کی غرض و غایت بیان کی اور اپنی تقاریر میں بیت اور دعوت الی اللہ کی طرف خاص طور پر توجہ دلائی۔تاریخ: ۳۰ اگست ۱۹۸۸ء مقام : نگیال دیتال پورٹ : اجلاس عام مکرم ڈاکٹر فاروق احمد صاحب زعیم مجلس انصار اللہ کے مکان پر بعد نماز مغرب اجلاس عام ہوا۔وفد نے اپنی آمد کی غرض بیان کی۔تربیتی امور اور دعوت الی اللہ کے سلسلہ میں تقاریر کی گئیں۔اجلاس میں مردوں کی حاضری بار تھی۔لجنہ نے بھی شرکت کی۔نماز تہجد : اگلے روز ساڑھے تین بجے صبح نماز تہجد ادا کی گئی۔بعد نماز فجر درس قرآن کریم دیا گیا۔نماز فجر اور درس میں حاضری سات تھی۔درس کے بعد یہ دورہ جو ۲۴ اگست سے شروع ہوا تھا ، ۳۱ اگست کو اختتام پذیر ہوا۔تاریخ: ۲۶ اگست ۱۹۸۸ء مقام: لالیاں ضلع جھنگ مرکزی نمائندگان : مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب نائب قائد عمومی ، مکرم صو بیدار برکت علی صاحب کا رکن مختصر رپورٹ : خطبہ جمعہ: مکرم خواجہ صاحب نے خطبہ دیا۔حضور انور کے خطبہ جمعہ فرمودہ ۲۲ جولا ئی کا خلاصہ سنایا گیا۔جس میں حضور انور نے نماز با جماعت کی طرف توجہ دلائی تھی۔نیز ”برکات الدعاء‘ سے ایک اقتباس پڑھ کرسنایا۔نماز جمعہ و نماز عصر جمع کی گئیں۔کل حاضری پینتیس تھی۔اجلاس عام : بعد نما ز جمعہ اجلاس عام منعقد کیا گیا۔مکرم صو بیدار برکت علی صاحب نے نماز با جماعت کی پابندی اور دعاؤں کی طرف توجہ دلائی۔مکرم محمد حیات صاحب صدر جماعت لالیاں نے تفسیر کبیر سورۃ فجر سے