تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 277 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 277

۲۷۷ اجلاس عاملہ: بعد نماز جمعہ اجلاس عاملہ ہوا۔جس میں کھاریاں جماعت انصار اللہ ، خدام الاحمدیہ کی مجالس عاملہ شامل تھیں۔اس اجلاس میں مکرم کیپٹن شمیم احمد صاحب نے حاضرین کے مشورہ سے دعوت الی اللہ کی تنظیم بنانے بزم ارشاد قائم کرنے اور تنظیمی ڈھانچے کو فعال بنانے کی تجاویز کو آخری شکل دی۔حاضری پچپیں تھی۔ویڈیو: رات احباب ویڈیو کے لئے مدعو تھے۔پروگرام شروع ہونے سے قبل کیپٹن صاحب نے دعوت الی اللہ کے ذرائع پر مختصر تقریر کی۔ویڈیو پروگرام اڑھائی گھنٹے جاری رہا۔ساڑھے دس بجے پروگرام ختم ہوا۔حاضری ایک سو پچاس تھی۔تاریخ: ۳۰ جولائی ۱۹۸۸ء مقام : تہال ضلع گجرات مختصر رپورٹ : اجلاس عام بعد نماز ظہر اجلاس عام ہوا جس میں حاضری ساٹھ تھی۔تربیت اور دعوت الی اللہ کے موضوع پر تقاریر ہوئیں۔اجلاس عاملہ: اجلاس عام کے بعد تہال اور نصیرہ کی مجالس انصار اللہ ، خدام الاحمدیہ اور لجنہ اماءاللہ کا مشترکہ اجلاس ہوا۔جس میں دعوت الی اللہ کی تنظیم کو مضبوط بنانے اور فعال کرنے کی تجاویز ہوئیں۔حاضری ستر تھی۔تربیتی اجلاس: ظہر سے قبل اطفال کا تربیتی اجلاس ہوا جس کو کیپٹین صاحب نے خطاب کیا۔شام سیر کے وقت آٹھ اطفال ہمراہ تھے۔انہیں قصص الانبیاء سنائے گئے۔ویڈیو کیسٹ : بعد نماز مغرب ویڈیو کا انتظام تھا۔حاضری اسی تھی۔بڑی دلچپسی سے مجالس سوال و جواب کو دیکھا اور سنا گیا۔تاریخ: ۳۱ جولائی ۱۹۸۸ء مقام: نصیر ضلع گجرات سر رپورٹ : اجلاس عام : بعد نماز مغرب اجلاس عام ہوا۔مکرم مولوی محمد حسین صاحب مربی سلسلہ نے دعوت الی اللہ کے سلسلہ میں ذاتی اصلاح اور تربیت کی طرف موثر توجہ دلائی۔بعد ازاں مکرم کیپٹن صاحب نے دعوت الی اللہ کی اہمیت وضرورت اور دعوت الی اللہ کے طریقوں پر تقریر کی۔لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا۔حاضری تقریبا چالیس تھی۔دوره ضلع گجرات کھاریاں پر مکرم کیپٹن شمیم احمد خالد صاحب نائب قائد اصلاح و ارشاد اور مکرم مولوی محمد حسین صاحب مربی مشتمل وفد نے دھوریہ، چک سکندر، بوریا نوالی، ڈنگہ، بھلیر انوالہ، سماعیلہ ، پوڑ انوالہ، ڈھو، گڑھا جٹاں اور سرائے عالمگیر کا دورہ کیا۔اس کی مختصر تفصیل درج کی جاتی ہے۔تاریخ : یکم اگست ۱۹۸۸ء مقام : دھور یہ ضلع گجرات مختصر رپورٹ : اجلاس عام : ساڑھے نو بجے دھور یہ پہنچ گئے۔تربیتی موضوع پر مربی صاحب نے اور دعوت الی اللہ کے موضوع پر کیپٹن صاحب نے تقریر کی اور لٹریچر تقسیم کیا۔حاضری ۴۰ رہی۔