تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 260 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 260

۲۶۰ حاضری ایک سواڑ نہیں رہی۔اگلے روز مورخه ۲۶ مارچ کو مکرم مبشر احمد صاحب قمر نے بعد نماز فجر درس دیا۔دعا کے بعد اجلاس برخاست ہوا۔تاریخ: ۲۵ مارچ ۱۹۸۸ء مقام : چک ۹۳ آر۔ایل ضلع بہاولنگر مرکزی نمائندگان : مکرم مولانا بشیر احمد صاحب قمر مربی سلسلہ، مکرم محمود احمد صاحب وڑائچ طالب علم جامعہ احمدیہ، مکرم انو راحمد صاحب شمس طالب علم جامعہ احمدیہ ، مکرم غلام حسین صاحب کا رکن دفتر مختصر رپورٹ : اجلاس عام : بعد نماز جمعہ اجلاس عام منعقد ہوا۔مکرم مولانا بشیر احمد صاحب قمر نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی آمد کی غرض اور جماعت احمدیہ کی ذمہ داریوں کے موضوع پر تقریر کی اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئیوں کے حوالہ سے بیان کی۔حاضری انصار نو ، خدام اکیس، اطفال ایک ، لجنات تیرہ ، ناصرات تین کل تریسٹھ رہی۔اجلاس عام : اجلاس عام بعد نماز مغرب وعشاء منعقد ہوا جس میں مکرم محمود احمد صاحب وڑائچ نے دعوت الی اللہ کے موضوع پر تقریر کی۔اس کے بعد مکرم مولانا بشیر احمد صاحب قمر نے دعوت الی اللہ کی اہمیت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کی روشنی میں بیان کی۔اس کے بعد مجلس سوال و جواب منعقد ہوئی۔اجلاس میں مرد و زن کی کل حاضری اُنچاس رہی۔اس کے علاوہ دیگر دو مجالس کی نمائندگی بھی ہوئی۔تاریخ : ۱۵،۱۴ اپریل ۱۹۸۸ء مقام: سعد اللہ پورضلع گجرات مرکزی نمائندہ: مکرم کیپٹن شمیم احمد صاحب خالد نائب قائد اصلاح وارشاد مررپورٹ : اجلاس عام : مجلس میں تربیتی پروگرام منعقد کرنا تھا مگر نا ساز گار حالات کی وجہ سے ملتوی کر کے مجلس انصار اللہ کے تحت اجلاس عام منعقد کیا گیا جو بعد نماز عصر منعقد ہوا۔جس میں مرکزی نمائندہ نے دعوت الی اللہ کے موضوع پر تقریر کرتے ہوئے اس کے تمام پہلوؤں کو اجاگر کیا۔خاص طور پر بزم ارشاد کے انعقاد پر توجہ دلائی۔اجلاس کے دوران خواتین و حضرات کی حاضری تقریباً چالیس رہی۔تاریخ : ۲۱ مئی ۱۹۸۸ء مقام: چنیوٹ ضلع جھنگ مرکزی نمائندگان: مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب نائب قائد عمومی ، مکرم اعجاز احمد صاحب کا رکن دفتر مختصر رپورٹ: اجلاس عام مجلس انصار اللہ کے تحت بعد نماز مغرب اجلاس عام منعقد ہوا۔مکرم اعجاز احمد صاحب نے سچائی سے متعلق حضور کا خطبہ پڑھ کر سنایا۔اس کے بعد خواجہ صاحب نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر تقریر کی۔اس کے علاوہ دیگر تربیتی امور سچائی، نماز با جماعت ، دعوت الی اللہ اور امتحان انصار اللہ کی طرف توجہ دلائی گئی۔اس کے بعد مجلس کی کارکردگی کا جائزہ لے کر ہدایات دیں۔بعد ازاں حضور کے ارشادات کے متعلق خدام اور اطفال کا علمی جائزہ لیا گیا اور بچوں میں ٹافیاں تقسیم کی گئیں۔اجلاس میں حاضری انصار ، خدام پندرہ ، اطفال چھ ، لجنات اور ناصرات ہیں سمیت اکیا ون رہی۔اله