تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 257
۲۵۷ تاریخ : ۲۳ تا ۲۵ مارچ ۱۹۸۸ء مقام: راولپنڈی، چہان ، اسلام آباد، گوجر خان، چونترہ مختصر رپورٹ : مجلس انصار اللہ کا مرکزی وفد جو مکرم مولانا سید احمد علی شاہ نائب ناظر اصلاح وارشاد، مکرم مولا نا ریاض محمود صاحب با جوه مربی سلسلہ مکرم مولوی محمد اسماعیل منیر صاحب اور مکرم ملک محمد عبدالرشید صاحب پر مشتمل تھا۔بعد نماز مغرب را ولپنڈی پہنچا۔راولپنڈی جا کر مرکزی وفد کو دو وفود کی صورت میں تشکیل دے دیا گیا۔ایک وفد مکرم مولانا سید احمد علی شاہ صاحب اور مکرم ریاض محمود صاحب باجوہ پر مشتمل تھا جبکہ دوسرا وفد مکرم مولوی محمد اسماعیل صاحب منیر اور مکرم ملک محمد عبد اللہ صاحب پر مشتمل تھا۔پہلے وفد کی کارروائی حسب ذیل ہے۔جہان : اجلاس عام : پہلا وفد مورخه ۲۳ / مارچ قبل دو پہر چہان پہنچا جہاں انصار اللہ کے تحت اجلاس عام منعقد ہوا۔مکرم مولانا سید احمد علی شاہ صاحب نے احباب کو تربیتی امور کی طرف توجہ دلائی۔نیز دعوت الی کی اہمیت بیان کی۔مرد وزن کی کل حاضری ستائیس رہی۔اس کے بعد وفد اسلام آباد پہنچا۔اسلام آباد : اجلاس عام : نماز ظہر کے بعد اسلام آباد میں اجلاس عام منعقد ہوا۔مکرم جنرل عبد العلی صاحب نے احباب جماعت کو خطاب کیا۔اس کے بعد مکرم مولوی سید احمد علی شاہ صاحب نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے کار ہائے نمایاں اور دعوت الی اللہ کی ضرورت و اہمیت کے موضوع پر خطاب کیا۔اس کے بعد وفد راولپنڈی روانہ ہو گیا۔راولپنڈی : اجلاس عام راولپنڈی میں بعد نماز عصر ایک اجلاس عام منعقد ہوا۔مکرم ریاض محمود صاحب باجوہ نے تربیتی امور پر خطاب کیا۔مکرم مولانا سید احمد علی شاہ صاحب نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت قرآن کے موضوع پر تقریر کی۔اگلے روز ۲۴ / مارچ کو صبح لجنہ راولپنڈی کا اجلاس منعقد ہوا۔جس میں مکرم سید احمد علی شاہ صاحب نے تربیت اولاد اور دعوت الی اللہ کے طریق کار پر خطاب کیا۔اس دوران پینتالیس مستورات حاضر تھیں۔اس کے بعد وفد گو جر خان روانہ ہو گیا۔گوجرخان : اجلاس عام : گوجر خان میں نماز ظہر کے بعد اجلاس عام منعقد ہوا۔مکرم ریاض محمود صاحب باجوہ نے تربیتی امور پر تقریر کی اور دعوت الی اللہ کے فوائد بیان کئے۔دو غیر از جماعت احباب سمیت حاضری اڑتیں رہی۔مورخہ ۲۵ مارچ کو وفد چونترہ روانہ ہو گیا۔چونترہ: خطبہ جمعہ: مکرم سید احمدعلی شاہ صاحب نے نماز جمعہ چونترہ ضلع راولپنڈی میں پڑھائی۔خطبہ جمعہ میں قیام جماعت کی غرض و غایت بیان کی اور دعوت الی اللہ کے ذرائع بتائے۔اجلاس عام : نماز جمعہ کے بعد اجلاس عام ہوا جس میں مکرم مولانا سید احمد علی شاہ صاحب نے تربیتی امور پر خطاب کیا۔اس کے دوران حاضری تھیں مرد اور پندرہ خواتین سمیت پینتالیس رہی۔تاریخ : ۲۳ تا ۲۵ مارچ ۱۹۸۸ء مقام: تر بیلا