تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 194 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 194

۱۹۴ تھر رپورٹ : ان پانچ اجلاسوں میں وفد نے انصار بھائیوں کو اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے کی ، موجودہ دور میں نماز با جماعت ، دعاؤں ، ذکر الہی ، حضور کے خطبات کے ٹیسٹس سننے سنوانے اور دیگر جماعتی چندوں کی ادائیگی کی طرف توجہ دلائی۔تاریخ : ۷ اپریل ۱۹۸۶ء مقام: اجلاس زعما مضلع ملتان مرکزی نمائندہ: مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب مختصر رپورٹ : دو پہر بارہ بجے تا دو بجے سولہ مجالس انصار اللہ ضلع ملتان کا اجلاس بلایا گیا جس میں حسب ذیل نو مجالس کے زعماء نے شرکت کی۔ملتان شہر ، چاہ احمد یا نوالہ ، چاہ گہنے والا ، چاہ بھا گودال ، گوٹھ چاہ بی بی والا ، اسماعیل آباد ، دنیا پور ، چک W۔B - ۳۶۶۔اسماعیل آباد کے سوا تمام مجالس میں بیوت الحمد موجود تھیں۔قیام نماز اور وقت کی قربانی کی طرف توجہ دلائی گئی۔حضور کی خدمت میں خطوط لکھنے کی طرف توجہ، مجالس سوال و جواب کے انعقاد اور تحریک جدید کے متعلق بتایا۔ملتان شہر کا پہلا وعدہ بینتالیس ہزار روپے تھا جو انصار کی ایک ماہ کی کوشش سے نوے ہزار روپے ہو گیا۔کام جاری رکھنے کی تلقین کی گئیں۔تاریخ: ۸ اپریل ۱۹۸۶ء مقام:اجلاس زعمائضلع بہاولپور مرکزی نمائندہ: مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب تقررپورٹ : دو پہر ساڑھے گیارہ سے ڈیڑھ بجے تک ضلع بہاولپور کے زعماء انصاراللہ کا اجلاس منعقد ہوا۔تیرہ مجالس میں سے حسب ذیل مجالس کے چھ زعماء نے شرکت کی۔چک نمبر ۶۳، چک نمبر ۱۶۱، چک نمبر ۲۲، چک نمبر ۸۴، احمد پور شرقیہ اور بہاولپور شہر۔نماز با جماعت کی ادائیگی، مجالس سوال و جواب کا انعقاد، مطالعہ کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور موجودہ دور میں انصار بھائیوں کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔نماز ظہر کے بعد اجلاس عام بعد تلاوت قرآن کریم شروع ہوا۔خدام وانصار سمیت ایک سو ہیں افراد نے شرکت کی۔قیام نماز با جماعت مجلس سوال و جواب کے انعقاد، وقت کی قربانی اور اس کے نتیجے میں ملنے والی لمبی زندگی کی بشارت واضح کی گئی۔چندہ انصار اللہ کی مد میں دو ہزار پینتیس روپے نقد وصول ہوئے۔مقام ضلع بہاولپور، وہاڑی تاریخ : ۹ ۱۰ اپریل ۱۹۸۶ء مرکزی نمائندگان : مکرم ملک غلام نبی صاحب ، مکرم صوفی محمد اسحاق صاحب مختصر رپورٹ : بہاولپور اور وہاڑی کی مندرجہ ذیل جماعتوں کے تربیتی اجتماعات منعقد ہوئے۔ھارون آباد، چک نمبر ۶۶ امراد، بورے والا ، چک چٹھیاں ۵۴۳/E۔B ، وہاڑی جس میں مکرم ملک غلام نبی صاحب اور صوفی محمد اسحاق صاحب نے تربیتی تقاریر کیں حاضری۔ھارون آباد : ارتمیں ، چک نمبر ۱۶۶ مرد: ایک سوچار بورے والا: چوہیں، چک نمبر ۵۴۳/E۔B:۵۵ ، وہاڑی: باسٹھ تھی۔