تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 195
۱۹۵ تاریخ : ۱۰ اپریل ۱۹۸۶ء مقام: دوالمیال ضلع چکوال مرکزی نمائندگان : مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب، مکرم عبدالرشید غنی صاحب مختصر رپورٹ : مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے تحریک جدید کی غرض و غایت بیان کی اور جماعت کو چھ ہزار روپے کے وعدوں کے مقابل دس ہزار سات سو روپے کا ٹارگٹ دیا اور تحریک جدید دفتر چہارم میں چالیس وعدہ کنندگان مہیا کرنے کے لئے انصار کو ذمہ دار قرار دیا۔تاریخ: ۱۴ اپریل ۱۹۸۶ء مقام : تربیتی دورہ لا ہور شہر مرکزی نمائندہ: مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب مختصر رپورٹ : مکرم ملک صاحب نے حسب ذیل مجالس ضلع لاہور کا دورہ کیا۔مغلپورہ، دہلی گیٹ ، دارالذکر، بھاٹی گیٹ ، سمن آباد اور اس کے علاوہ ناظم ضلع کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں شرکت کی۔مکرم ملک صاحب نے نماز باجماعت کی ادائیگی ، مجالس سوال وجواب کے انعقاد، مطالعہ کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور تحریک جدید کے معاونین خصوصی کے وعدہ جات میں اضافہ اور نئے وعدہ جات حاصل کرنے کی طرف توجہ دلائی۔مقام : فیصل آباد تاریخ : ۱۸ اپریل ۱۹۸۶ء مرکزی نمائندہ: مکرم مولانا سید احمد علی شاہ صاحب مختصر رپورٹ : مسلم پارک فیصل آباد میں مجلس مذاکرہ ہوا۔حاضری احمدی چپیں، غیر از جماعت دس رہی۔مقام : فاروق آباد، کلسیاں ضلع شیخوپور تاریخ: ۱۸ اپریل ۱۹۸۶ء مرکزی نمائندگان : مکرم مولوی فضل الہی بشیر صاحب ، مکرم محمد اسلم صابر صاحب مر رپورٹ : بعد نماز جمعہ انصار کا اجلاس عام منعقد ہوا۔جن میں انصار، خدام، اطفال اور لجنات نے شرکت کی۔مکرم محمد اسلم صابر صاحب نے جماعت کے موجودہ حالات میں جماعت کی خصوصاً انصار کی ذمہ داریوں کے متعلق بتایا۔صبر واستقامت نیز پنجوقتہ نماز با جماعت کی پابندی دعاؤں پر زور اور تحریک جدید دفتر چہارم کے متعلق انصار پر عائد ذمہ داریوں کا ذکر کیا۔خطبہ جمعہ مکرم مولوی فضل الہی بشیر صاحب نے پڑھایا۔تاریخ : ۲۳ اپریل ۱۹۸۶ء مقام : بیت الفضل فیصل آباد۔چک نمبر ۴ ۸ ج۔ب سرشمیر روڈ مرکزی نمائندگان: مکرم مولا نا دوست محمد شاہد صاحب مؤرخ احمدیت ، کرم منور احمد جاوید صاحب ررپورٹ : چک نمبر ۴ ۸ ج ب سرشمیر روڈ حلقہ میں بعد نماز عصر ۴:۴۵ بجے اجلاس شروع ہوا اور ایک گھنٹہ تک جاری رہا۔جس میں پانچ مجالس کے ستائیس افراد نے شرکت کی۔مکرم مولا نا دوست محمد شاہد صاحب نے جماعت کو موجودہ دور میں اپنی ذمہ داریاں سمجھنے کی تلقین کی۔نماز با جماعت کی ادائیگی اور دعاؤں پر زور دیا۔بیت الفضل فیصل آباد کا اجلاس عام بعد نماز مغرب شروع ہوا۔جس میں دو سو چھ خدام ، انصار اور اطفال نے شرکت کی۔مکرم مولانا صاحب نے نئے نئے انکشافات سے احباب کو آگاہ کیا۔نو غیر از جماعت دوستوں نے