تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 186 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 186

۱۸۶ پر تربیتی امور کی طرف توجہ دلائی گئی۔جس میں نماز با جماعت کی ادائیگی، بزم ارشاد کے انعقاد، تحریک جدید اور وقف جدید کے مالی جہاد میں حصہ لینا شامل ہیں۔تاریخ : ۲۱،۲۰ فروری ۱۹۸۶ء مقام: چک سکندر، شیخ پور، کھاریاں ، مونگ ضلع گجرات مرکزی نمائندگان: مکرم صوفی محمد اسحاق صاحب، مکرم غلام نبی صاحب، مکرم مظفر احمد صاحب سدھن آف ماریشس مختصر رپورٹ :۲۰ فروری ۱۹۸۶ء کو چک سکندر میں جلسہ یوم مصلح موعود ہوا جس میں تینوں مرکزی نمائندگان نے تقاریر کیں۔حاضری پینتیس کے قریب تھی۔پھر شیخ پور میں ۲۱ فروری ۱۹۸۶ء بعد نماز فجر جلسه یوم مصلح موعود منعقد ہوا۔اس جگہ بارش کی وجہ سے حاضری صرف اکیس کے قریب تھی۔اس کے بعد مجلس انصاراللہ مونگ میں پہنچے جہاں رسول کالج کے دو پروفیسر صاحبان چھ ، طلباء سمیت حاضری ساٹھ رہی۔ان تمام مقامات پر تینوں مرکزی نمائندگان نے تقاریر کیں۔تاریخ: ۲۴ فروری ۱۹۸۶ء مقام: دہلی دروازہ لاہور مرکزی نمائندگان: مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس ، مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب مختصر رپورٹ: اس بنیادی اہمیت کے حامل امر کی طرف توجہ دلائی گئی کہ خلافت احمد یہ اللہ تعالیٰ کا ایک بہت بڑا انعام ہے۔سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعض اقتباسات سے خلافت کی اہمیت اور اس کے متعلق آنے والے حالات اور خوشخبریوں سے سامعین کو آگاہ کیا۔نیز واضح کیا گیا کہ خلفاء کے تمام قول وفعل بڑی ہی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔ان کو معمولی نہ سمجھیں اور تفصیلاً بتایا گیا کہ کس تیزی سے حضور سلسلہ کی ترقی کے لئے کام کر رہے ہیں اور اللہ تعالیٰ اتنی تیزی سے اپنے فضلوں کے نئے نئے دروازے کھول رہا ہے۔نئے مشنوں کا قیام، ان کے لئے عمارات کی خرید ، دعوت الی اللہ کی طرف ہر جہت سے خصوصی توجہ، قرآن کریم کے تراجم ، غرض کوئی امرایسا نہیں جس پر حضور کی خصوصی نگاہ نہ ہو۔تاریخ: ۲۵ فروری ۱۹۸۶ء مقام : فیصل آبادشہر مرکزی نمائندگان : مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب، مکرم خان بشیر احمد رفیق صاحب مختصر رپورٹ : حاضری حلقہ دارالذکر انصار اڑ میں، خدام تریسٹھ ، اطفال چھپن۔دار الفضل انصار بتیس ، خدام ایک سو اٹھہتر ، اطفال چھیالیس کل تعداد تین سو تیرہ رہی۔حضرت چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کی عملی زندگی کے بعض پہلوؤں پر تقریر مکرم خان بشیر احمد صاحب رفیق نے کی اور اسلامی عبادات وعشق رسول، ذاتی بے نفسی اور دعوت الی اللہ میں جوش اور شفقت مختلف مثالوں اور ذاتی واقعات سے نہایت درجہ بزرگ اور خوبصورت رفیق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خوبصورت سیرت کو بہت ہی خوبصورتی کے ساتھ پیش کیا۔مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب نے اسی تعلق میں احباب کو اسلامی عبادات خصوصاً نماز با جماعت کے قیام کی طرف توجہ دلائی۔