تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 187
۱۸۷ تاریخ: ۲۷ فروری ۱۹۸۶ء مرکزی نمائندہ: مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب مقام : ناصر آبا در بوه مختصرر مر رپورٹ : مورخہ ۲۷ فروری کو بعد نماز مغرب محلہ ناصر آبا د ربوہ کا تربیتی دورہ کیا۔صبر و استقامت کے موضوع پر دعوت الی اللہ، نماز با جماعت کی طرف توجہ دلانے کے لیے تقریر ہوئی۔اس کے علاوہ سلائیڈ ز دکھائی گئیں۔حاضری مرد ایک سو چھپیں ، مستورات ایک سو میں رہی۔تاریخ : ۲۸ فروری ۱۹۸۶ء مقام : نظامت ضلع سرگودها مرکزی نمائندگان : مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس ، مکرم خان بشیر احمد رفیق صاحب ،مکرم منوراحمد جاوید صاحب، مکرم غلام حسین صاحب کا رکن مختصر رپورٹ: اجلاس زعماء مجالس ضلع سرگودھا صبح ساڑھے دس بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک ہوا۔ترپن میں سے پینتالیس مجالس کے ایک سو تین نمائندگان حاضر تھے۔حسب پروگرام خطبہ جمعہ سیرت حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب کے موضوع پر دیا جس میں سیرت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور واقعاتی رنگ میں اس کی تفصیلات پیش کیں۔خطبہ جمعہ کے بعد شہر کی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا۔جس میں حاضری ہی تھی۔کام کا جائزہ لے کر اسی وقت ضروری ہدایات دیں جو آپس میں پیار و محبت ، نماز باجماعت کی طرف توجہ گھر گھر جا کر دلانے ، ایثار کے شعبہ میں وقار عمل ، ڈاکٹر صاحبان کو ایک دن کے لئے وقف کر کے مریضوں کی تیمار داری اور تحریک جدید کے سلسلہ میں تھیں اور تعلیمی اداروں کے سلسلہ میں تجاویز دی گئیں۔تاریخ : ۳ مارچ ۱۹۸۶ء مقام: دوره ضلع گوجرانوالہ مرکزی نمائندگان : مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب قائد تحریک جدید ، مکرم غلام حسین صاحب کا رکن مقام: ترگڑی حاضری انصاراً نہیں، خدام اکیس، اور اطفال ستر تھی۔حاضرین کونماز با جماعت کی اہمیت واضح کی گئی۔اصلاح وارشاد کے شعبہ میں جان ڈالنے کی طرف توجہ دلائی گئی۔مجالس سوال و جواب کے لئے آٹھ افراد نے نام لکھوائے۔تحریک جدید کے ضمن میں اپنے وعدہ جات کو دو گنا کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔تحریک جدید کے وعدہ جات کو دوگنا کرنے کے لئے زعیم صاحب انصار اللہ ، قائد صاحب خدام الاحمدیہ، سیکرٹری صاحب تحریک جدید پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی۔نماز با جماعت کی نگرانی کے لئے پروگرام بنایا گیا۔9 مارچ تک نمازوں میں بیداری پیدا کرنے اور ۱۰ تا ۱۲ / مارچ تک کم از کم تین نمازوں کی حاضری الگ الگ تنظیم وار لے کر مرکز بھجوانے کی تلقین کی گئی۔مقام مجلس انصارالله حلقه با غبان پورہ گوجرانوالہ مختصر جائزہ: بعد نماز مغرب حاضری انصار ۳۸ ، خدام ، اطفال کے تھی۔قیام نماز کے لئے مکرم حاجی محمد شریف ۲۱