تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 1018 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 1018

۱۰۱۸ شروع ہوا۔سب سے پہلے مکرم ناظم صاحب اعلیٰ نے نمائندگان کو خوش آمدید کہا اور اجتماع کے مقاصد پر خطاب فرمایا۔آپ نے بالخصوص دعوت الی اللہ اور تربیت اولاد کی طرف انصار کو توجہ دلائی۔اس کے بعد مکرم مولانا محمود احمد صاحب چیمہ امیر و مشنری انچارج نے اپنے خطاب میں مجلس انصار اللہ کے قیام کی اغراض پر روشنی ڈالتے ہوئے حاضرین کو نماز با جماعت حتی المقدور نماز تہجد، قرآن مجید کی تلاوت ، ہر ماہ نفلی روزے اور چندوں کی با قاعدہ با شرح ادا ئیگی کی تلقین فرمائیں۔مکرم میاں عبد الحئی صاحب مربی سلسلہ نے سیدنا حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کا مندرجہ ذیل پیغام پڑھ کر سنایا جو اڑھائی ہزار کی تعداد میں چھپوا بھی لیا گیا تھا۔پیغام حضور انور پیارے بھائیو! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مجلس انصاراللہ انڈونیشیا اپنا دوسرا سالانہ اجتماع مغربی جاوا MANISLORE KUNINGAN میں منعقد کر رہی ہے۔میری دعا ہے کہ اجتماع کامیاب ہواور مجھے امید ہے کہ اسے ممبروں کی اخلاقی اور روحانی ترقی کو مد نظر رکھ کر ترتیب دیا گیا ہو گا۔جماعت احمد یہ انڈونیشیا نے مجھ سے انڈونیشیا کے دورہ کی درخواست کی ہے۔میرے دورہ کی بنیا د اس بات پر ہوگی کہ جماعت انڈونیشیا کس حد تک اپنی موجودہ اخلاقی اور روحانی حالت میں بہتری کی تگ و دو کرتی ہے۔آپ ایک روحانی مہمان کو اپنے ملک میں بلا رہے ہیں۔اس لیے آپ کی ذمہ داری کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔تیاری سے مراد دلوں کی صفائی ہے۔کیا یہ شروع ہو چکی ہے؟ کیا آپ نے اپنے گھروں کوٹھیک کرنا شروع کر دیا ہے؟ کیا جماعت کا ہر ممبر اپنی ذات کی موجودہ حالت کا جائزہ لے چکا ہے۔اور کیا اس نے اپنی موجودہ اخلاقی اور روحانی کیفیت کو بہتر بنانا شروع کر دیا ہے؟ کیا آپ نے اپنے آپ کے لئے ، جماعت کے لئے ، اور دورہ کے لئے دعا ئیں شروع کر دیں ہیں؟ کیا ہر انڈونیشین احمدی نے پنجگانہ نمازوں کا التزام شروع کر دیا ہے۔اور کوئی ناد ہند نہیں رہا؟ کیا آپ اپنے بچوں کی اخلاقی اور روحانی تربیت کے لئے اور انہیں حقیقی احمدی بنانے کے لئے پوری کوشش اور مکمل توجہ کے ساتھ دعائیں کر رہے ہیں؟ کیا انڈونیشیا میں ہر احمدی اپنا کچھ وقت تبلیغ کے لیے وقف کر رہا ہے؟ آپ کے ملک میں بیعتیں کم ہو رہی ہیں۔مبلغوں کے کام کے علاوہ تبلیغ کو نظر انداز