تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 1019 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 1019

1+19 کیا جا رہا ہے۔معلوم ہوتا ہے کہ ممبران تبلیغ میں کوئی حصہ نہیں لے رہے اور یہ کام انہوں نے کلیۂ مبلغوں کے حوالے کر رکھا ہے۔جب تک ہر احمدی مبلغ نہیں بن جاتا اور تبلیغ اس کے روز مرہ کا معمول نہیں بن جاتا۔ہم سارے انڈو نیشیا کو جیتنے کا مقصود حاصل نہیں کر سکتے۔تبلیغ بے تگی نہیں ہونی چاہیے۔اسے پہلے سوچ سمجھ کر با قاعدہ طریقے سے کرنا چاہیے۔انڈونیشین سوسائٹی کے تمام طبقوں کو مخاطب کرنا چاہیے۔عمر کے ہر حصہ کے لوگوں اور خصوصاً نو جوانوں کو مخاطب کرنا چاہیے۔غیر احمدیوں کو خصوصی سوال وجواب کی محفلوں میں مدعو کرنا چاہیے۔تبلیغ کے لیے سمعی و بصری وسائل پر وجیکٹر۔ٹیپ ریکارڈر وغیرہ کو استعمال میں لانا چاہیے۔ہر جماعت کے لیے ہر سال ٹی بیعتوں کی کم از کم تعداد مقرر کی جائے اور ان کی کارکردگی کا ریکارڈ رکھا جائے۔ممبران پر تبلیغ کی اہمیت اجاگر کیے بغیر یہ سب کچھ ممکن نہیں ہے۔ہم میں سے ہر ایک قرآنی حکم بَلِّغْ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ کی رو سے اللہ کے سامنے جواب دہ ہے۔ممبران کی ٹریننگ کے لیے اختلافی مسائل پر خصوصی اجلاس اور تقاریر منعقد کرائی جائیں۔ہماری خواتین کو انڈونیشی خواتین میں تبلیغ کرنی چاہیے۔حتی کہ بچوں کو بھی اس جدو جہد میں شامل کیا جائے۔انہیں پروگراموں میں شامل کرنے سے انشاء اللہ مستقبل کے پُر جوش مبلغ تیار ہوں گے۔یہ ہیں شرائط میرے دورہ کے لیے۔میں آنے کے لیے تیار ہوں۔اگر آپ انہیں پورا کریں یا کم از کم اس سمت میں کوئی قابل ذکر ترقی کریں۔اللہ آپ کو بھی اپنی پناہ میں رکھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تمام دعائیں آپ کے ذریعہ پوری ہوں اور آپ ان کی خواہشات اور دعاؤں کے مطابق ستاروں کی مانند چمکیں۔مرزا طاہر احمد خلیفة اصیح الرابع ۵۳۰۲۹-۹-۸۲ دوسرا اجلاس مکرم ناظم صاحب اعلیٰ کی صدارت میں شروع ہوا جس میں سالانہ رپورٹ کارگزاری پیش کی گئی۔اس کے بعد مجلس انڈونیشیا کے قواعد وضوابط کے لئے مندرجہ ذیل ممبران پر مشتمل ایک سات رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی۔(۱) مکرم امیر و مشنری انچارج صاحب (۲) مکرم احمد انور صاحب (۳) مکرم مولوی محی الدین صاحب (۴) مکرم مولوی عبدالحئی صاحب (۵) نیشنل پریذیڈنٹ صاحب (۶) مکرم ناظم اعلیٰ صاحب انصار الله ما اور مکرم حسن می بار جو صاحب(MIHARJO) اس موقع پر وائس آف انصار اللہ کو دوبارہ شائع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔اجتماع کے موقع پر بیڈ منٹن، ٹیبل ٹینس ، والی بال، کر اس کنٹری ریس کے مقابلے ہوئے جن میں