تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 934
۹۳۴ کو اور والی بال کے ابتدائی مقابلے کے مارچ کو منعقد ہوئے۔ان مقابلوں میں جیتنے والی ٹیموں کو ۲۳ مارچ کے مقابلوں کے لئے منتخب کیا گیا۔زعیم اعلیٰ ربوہ مکرم مولانا محمد صدیق صاحب نے ۲۳ مارچ کی صبح ساڑھے سات بجے ریلوے روڈ پر یوٹیلیٹی سٹور کے نزدیک دعا کے ساتھ کھیلوں کا افتتاح کیا۔اس کے معاً بعد سائیکل ریس کا مقابلہ ہوا۔ریس یوٹیلٹی سٹور کے قریب سے شروع ہوئی اور رحمت غربی میں مبشر مارکیٹ کے قریب اختتام پذیر ہوئی۔باقی تمام مقابلہ جات رحمت غربی کی گراؤنڈ میں منعقد ہوئے۔مقابلہ جات میں انصار نے بڑے جوش وخروش اور نظم وضبط کے ساتھ شمولیت اختیار کی۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس تھے۔آپ کی تشریف آوری پر کلائی پکڑنے اور رسہ کشی کے فائنل مقابلے ہوئے۔مقابلہ سے قبل دونوں ٹیموں کا تعارف مہمان خصوصی سے کروایا گیا۔ان مقابلوں کے اختتام پر اختتامی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔نظم کے بعد مکرم زعیم صاحب اعلیٰ نے رپورٹ پیش کی۔آپ نے بتایا کہ انصار اللہ مقامی سالہا سال سے ۲۳ مارچ کے دن کی اہمیت کے پیش نظر آل ربوہ سالانہ کھیلوں کے مقابلے منعقد کرواتی ہے۔اس کے بعد محترم صدر صاحب نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم فرمائے۔تقسیم انعامات کے بعد صدر مجلس نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے آل ربوہ سالانہ کھیلوں کے انعقاد پر مجلس مقامی کو مبارک باد دی اور خوشنودی کا اظہار فرمایا۔آپ نے یہ ہدایت بھی فرمائی کہ انصار کے لئے صبح کی سیر بہت ضروری ہے۔ڈاکٹر ز بھی اب یہی مشورہ دیتے ہیں۔آپ نے فرمایا کہ سید نا حضرت مسیح موعود کے طریق پر عمل کرتے ہوئے صبح کی سیر کو فروغ دینا چاہئے۔ربوہ میں صبح کی سیر کرنے والوں کی کمی ہے خصوصاً انصار میں۔اس لئے کوشش کریں اور زیادہ سے زیادہ انصار کو صبح کی سیر کے لئے تیار کریں اور انہیں گھروں سے نکالیں۔اگر صبح کے وقت کثرت کے ساتھ انصار سڑکوں پر سیر کرتے ہوئے نظر آنے لگ جائیں تو یہ آپ کی بہت بڑی کامیابی ہوگی۔آخر میں عہدد ہرایا گیا اور دعا ہوئی۔دعا کے بعد مہمانوں کی خدمت میں چائے پیش کی گئی۔﴿۲۲﴾ سالانہ اجتماع ضلع لاہور مجلس انصار اللہ ضلع لاہور کا اجتماع دو حصوں میں منعقد ہوا۔پہلا حصہ پکنک کی صورت میں باغ جناح میں اا اپریل ۱۹۹۹ء کو منعقد ہوا۔جس میں فٹ بال، والی بال، بیڈ منٹن، متفرق دوڑیں ، رسہ کشی ، کلائی پکڑنا ، گولہ پھینکنا ، سائیکل ریس ،سلو سائیکلنگ ، کلائی پکڑنا اور کشتی کے ورزشی مقابلہ جات کروائے گئے۔اس کا افتتاح مکرم طاہر احمد صاحب ملک ناظم ضلع نے کیا۔چارسو پینسٹھ انصار نے شدید گرمی کے باوجود بڑے ذوق و شوق سے حصہ لیا۔ساڑھے بارہ بجے محترم امیر صاحب نے اختتامی خطاب فرمایا۔ایک بجے نماز ظہر وعصر کے