تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 935
۹۳۵ بعد شرکاء کے لئے کھانے کا انتظام کیا گیا تھا۔اس پکنک میں دس مجالس کے تریسٹھ سائیکل سوار شامل تھے۔فرسٹ ایڈ کے لئے دوڈاکٹر صاحبان کی خدمات بھی حاصل کی گئی تھیں۔اجتماع کا دوسرا حصہ یکم مئی کو بعد نماز مغرب و عشاء دارالذکر میں شروع ہوا۔مکرم عبد الحلیم طیب صاحب ناظم علاقہ کے صدارتی خطاب کے بعد علمی مقابلے ہوئے۔تلاوت، نظم ، تقریر اور مضمون نویسی کے مقابلوں میں احباب نے بڑی دلچسپی سے حصہ لیا۔جو رات دس بجے تک جاری رہے۔۲ مئی ۱۹۹۹ء کا آغاز با جماعت نماز تہجد و نماز فجر سے ہوا۔درس قرآن ، حدیث اور ملفوظات کے بعد وقفہ برائے سیر تھا پھر ا حباب کو ناشتہ دیا گیا۔اجلاس اوّل کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔مکرم طاہر احمد ملک صاحب نے اس اجلاس کی صدارت کی۔اس دوران پر چہ ذہانت بھی حل کروایا گیا۔اجلاس دوم مکرم چوہدری حمید نصر اللہ صاحب امیر جماعت کی صدارت میں منعقد ہوا۔اس دوران مجلس سوال و جواب منعقد کی گئی۔جس کے بعد کھانے اور نماز ظہر وعصر کے لئے وقفہ تھا۔اختتامی اجلاس محترم چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس کی صدارت میں ہوا۔تلاوت ، عہد اور نظم کے بعد صدر محترم نے اپنے خطاب میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشاد کی روشنی میں دینی علوم سے واقفیت، استغفار ،حقوق العباد، حقوق اللہ، بدیوں سے بچنا اور نمازوں کی ادائیگی کی طرف خصوصیت سے توجہ دلائی۔صدر محترم نے خلافت سے وابستگی اور ایم ٹی اے سے استفادہ کرنے پر بھی زور دیا اور دینی علوم کی واقفیت کے لئے قرآن مجید، احادیث نبویہ، کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مطالعہ اور ایم ٹی اے بالخصوص حضور کے پروگراموں سے استفادہ ، خلافت سے وابستگی اور اطاعت کی طرف بھی توجہ دلائی۔خطاب کے بعد صدر محترم نے مکرم شیخ ریاض محمود صاحب۔مکرم محمد اسلم بھروانہ صاحب - مکرم تنویر باجوہ صاحب - مکرم محمد الیاس صاحب - مکرم کریم احمد خان صاحب کو خصوصی انعامات دیے۔آخر میں صدر محترم نے دعا کروائی اور یہ سالانہ اجتماع اختتام پذیر ہوا۔اجتماع پر ضلع لاہور کی شہری اور دیہاتی مجالس کی سو فیصد نمائندگی تھی۔شہری علاقوں سے آٹھ سو پندرہ اور دیہاتی مجالس سے پینتیس انصار نے شرکت کی۔﴿۲۳﴾ تفریحی پروگرام مجلس واہ کینٹ ۱۹ و ۲۰ مئی ۱۹۹۹ء کو مجلس انصار اللہ واہ کینٹ نے تفریحی پروگرام منایا جس میں بالا کوٹ ، کیوائی، شوگران اور سری پائے کا سفر کیا گیا۔اس پروگرام میں سولہ انصار شامل ہوئے۔﴿۴۴)