تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 930 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 930

۹۳۰ صاحب ( بہترین نگران ) مکرم محمد سرور ظفر صاحب ، مکرم کریم احمد خان صاحب ( بہترین نائب ناظمین ) اور مکرم الیاس خان صاحب شامل تھے ، خصوصی انعامات دیئے گئے۔تقسیم انعامات کے بعد صدرا جلاس نے حضرت مولانا سید سرور شاہ صاحب رفیق حضرت مسیح موعود کی سیرت پر مفصل تقریر کی۔دعا کے ساتھ یہ پروگرام چار بجے اختتام پذیر ہوا۔اختتامی اجلاس میں حاضری یہ رہی۔انصار: سات سو پینسٹھ شامل زعامت علیا: اُنیس (سوفیصد)۔دیہاتی مجالس: بارہ (سوفیصد )۔﴿۳۹﴾ سالانہ اجتماع ضلع جہلم ۱۷، ۱۸ اکتوبر ۱۹۹۸ء کو ضلع جہلم کا سالانہ اجتماع منعقد ہوا۔اس اجلاس میں شرکت کے لئے مرکز سے مکرم مولا نا محمد اعظم اکسیر صاحب قائد اصلاح وارشاد تشریف لائے۔اجتماع میں ضلع کی تیرہ مجالس میں سے دس مجالس کے چوہتر انصار شریک ہوئے جبکہ پینتالیس خدام و اطفال بھی اجتماع سے مستفیض ہوئے۔علا وہ از میں چھ نو مبائعین بھی تشریف لائے جن کا تعلق جہلم ، دیندا اور محمود آباد سے تھا۔اجتماع میں تقریری مقابلہ ہوا۔اسی طرح ورزشی مقابلوں میں بیڈ منٹن ، ٹیبل ٹینس، میوزیکل چیئر اور کلائی پکڑنا کے مقابلے کروائے گئے۔اختتامی اجلاس مکرم مرزا نصیر احمد طارق صاحب امیر ضلع کی دعا پر ختم ہوا۔سالانہ اجتماع ضلع بہاولنگر یکم نومبر ۱۹۹۸ء کو چک ۱۶۸ مراد میں سالانہ اجتماع ضلع بہاولنگر منعقد ہوا۔ضلع سیالکوٹ کا سالانہ اجتماع ضلع سیالکوٹ کا سولہواں سالانہ ضلعی اجتماع مورخه ۵ و ۶ نومبر ۱۹۹۸ء بروز جمعرات جمعہ جامع احمد یہ شہر سیالکوٹ میں منعقد ہوا۔۵ نومبر کو تلاوت قرآن کریم ، عہد اور نظم کے بعد مکرم امیر صاحب ضلع نے افتتاحی خطاب کیا بعدہ مکرم جلال الدین شاد صاحب ناظم ضلع نے ذکر حبیب کے موضوع پر تقریر کی۔اس کے بعد تلاوت قرآن کریم، نظم اور تقریر کے مقابلہ جات ہوئے۔یہ پروگرام رات ساڑھے دس بجے تک جاری رہا۔اس اجلاس میں حاضرین کی تعداد تین صد تھی۔۶ نومبر ۱۹۹۸ء بروز جمعتہ المبارک صبح چار بجے پروگرام کا آغاز نماز تہجد و نماز فجر سے ہوا جس کے بعد درس قرآن مجید ہوا۔نو مبائعین کا اجلاس بھی ہوا جس میں نو مبائعین نے بہت شوق سے حصہ لیا اور حاضرین کو قبول احمدیت کے واقعات سنائے۔حاضرین کی تعداد دو صد تھی۔اس اجلاس کے بعد ورزشی مقابلہ جات ہوئے۔جو پونے دس بجے تک جاری رہے۔اختتامی اجلاس زیر صدارت محترم چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس بوقت دس بجے صبح شروع ہوا۔صدر محترم نے اپنے خطاب سے حاضرین کو نوازا۔مکرم حافظ مظفر احمد صاحب اور مکرم مولانا سلطان محمود صاحب